موسم سرما کے کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو آپ کے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں ۔
EPAPER
Updated: December 26, 2025, 4:52 PM IST | Mumbai
موسم سرما کے کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو آپ کے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں ۔
بیشتر افرادموسم سرما میں وائرل انفیکشن سے محفوظ رہنے کیلئے جوشاندہ، سبز چائےاور مختلف رس کا استعمال بڑھادیتے ہیں لیکن موسم سرما کے کچھ پھل ایسے بھی ہیں جو آپ کے قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہوئے آپ کو بیمار ہونے سے بچاتے ہیں ۔
امرود: وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور امرود جسم کو مختلف قسم کے انفیکشن سے لڑنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے خلیات کو کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ رکھتاہے۔
ناشپاتی: سردی کا پھل ناشپاتی اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات کا حامل ہوتا ہے۔ اس کا استعمال آنتوں کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔
نارنگی: نارنگی کو وٹامن سی اور کیلشیم کا خزانہ تصور کیا جاتا ہے۔ وٹامن سی کی زیادہ مقدار قوت مدافعت میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔
سیب: پیکٹن، فائبر، وٹامن سی اور کے سے بھرپور سیب انسان کی قوت مدافعت میں اضافہ کرکے سوزش کو بھی کم کرتا ہے۔
پپیتا: یہ وٹامن سی، پوٹاشیم، میگنیز، فولیٹ سے بھرپور پھل ہے، ایک درمیانے سائز کے پپیتا کا استعمال دن بھر میں تجویز کردہ وٹامن سی کی مقدار کو بآسانی پورا کرسکتا ہے۔
کیوی: وٹامن سی سے بھرپور کیوی اینٹی آکسیڈینٹ کے طور پر کام کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو فروغ دیتا ہے۔
انار: اینٹی انفلیمینٹری خصوصیات سے مالا مال سرما کا اہم پھل انار مدافعتی نظام سے متعلق عوارض آرتھرائٹس اور آسٹروتھرائٹس میں مبتلا افراد کیلئےصحتمند تصور کیا جاتا ہے۔
املوک: ٹماٹر سے مشابہ جاپانی پھل املوک سردیوں کا ایک خاص پھل ہے جو ذائقہ دار ہونے کے ساتھ طبی فوائد سے بھی مالا مال ہے۔ املوک میں موجود وٹامن سی قوت مدافعت بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔