• Thu, 04 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لکڑیوں کودیمک لگ جاتی ہے،کیوں؟

Updated: April 21, 2023, 3:24 PM IST | Mumbai

دیمک لکڑیوں سے سیلولوز حاصل کرتی ہیں جو انہیں زندہ رہنے کیلئے بہت ضروری ہوتا ہے۔

A termite can eat about two percent of its body weight each day
دیمک ہر دن اپنے وزن کا تقریباً دو فیصد کھا سکتی ہے

دیمک ایک کیڑا ہے جو کالونی کی شکل میں رہتا ہے ،اس کی غذا لکڑی ہے اس لئے یہ پودوں اورلکڑی میں پائی جاتی ہے۔ جس لکڑی میں بھی دیمک لگ جاتی ہے یہ اس کو پوری طرح ختم کردیتی ہے مگر لکڑیوں میں دیمک کیوں لگتی ہے؟
دیمک صرف لکڑی نہیں کھاتی
 دیمک لکڑی کے علاوہ پلاسٹر، موصلیت ، کپاس کے ریشے (مثلاً شرٹ اور ٹی شرٹ وغیرہ)کاغذی مصنوعات اور کچھ نرم دھاتوں کو بھی اپنی غذا بناتے ہیں۔ دراصل دیمک سیلولوز تلاش کرتے ہیں جو فطرت میں پایا جانے والا سب سے زیادہ نامیاتی مرکب ہے۔ یہ پودوں کا بنیادی تعمیراتی بلاک ہے اور بہت سے مواد میں پایا جاتا ہے جسے ہم ہر روز استعمال کرتے ہیں۔ دیمک ان میں سے بہت سے مواد کو اپنی ضرورت کے مطابق سیلولوز حاصل کرنے کیلئے کھاتی ہے۔
دیمک لکڑی کیوں کھاتی ہے
 دیمک سیلولوز اور غذائی اجزا حاصل کرنے کیلئے لکڑی کھاتے ہیں جو انہیں زندہ رہنے کیلئے ضروری ہے۔ دیمک کے آنتوں میں پروٹو زو ا اور بیکٹیریا ہوتے ہیں جو انہیں لکڑی میں موجود سیلولوز ریشوں کو توڑنے یا باریک کرنے میں مدد کرتے ہیں جو دوسری مخلوقات کیلئے ہضم کرنا مشکل ہے۔ یہ جاندار ان سیلولوز کو ایک غذائیت سے بھرپور کھانے میں تبدیل کرتے ہیں ۔
دیمک کبھی کھانا بند نہیں کرتی
 ان کے رویے کا ایک دلچسپ پہلو یہ ہے کہ وہ کبھی کھانا بند نہیں کرتے، حتیٰ کہ ایک بار جب وہ آپ کے گھر میں خود کو قائم کر لیتے ہیں تووہ سیلولوز پر مشتمل ہر چیز کو کھالیتے ہیں۔ جس سے آپ کے فرنیچر اور ذاتی املاک کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔
دیمک کس قسم کی لکڑی نہیں کھاتی؟
 دیمک کچھ خاص قسم کی لکڑی کی طرف کم راغب ہوتے ہیں۔ اس کے بجائے وہ دوسری قسم کی لکڑی میں پائے جانے والے سیلولوز کو ترجیح دیتے ہیں۔ لکڑی کی کچھ اقسام جو دیمک کیلئے لذیذ نہیں ہیں ان میں ، ساگوان، ریڈ ووڈ،بانس،صنوبر اور دیودار (Cedar) شامل ہیں۔
لکڑی کا ایک ٹکڑا کھانے میں کتنا وقت لگتا ہے
 اوسط دیمک ہر ایک دن لکڑی میں اپنے جسمانی وزن کا تقریباً ۲؍ فیصد کھا سکتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تقریباً ۵۰؍ ہزار دیمکوں کی کالونی ہر مہینے ایک مربع فٹ لکڑی کے لگ بھگ کھا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK