Inquilab Logo

یورکشائر ڈے یکم اگست کو منایا جاتا ہے

Updated: August 06, 2021, 7:30 AM IST | Mumbai

یوم یورکشائر ہر سال یکم اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد انگلینڈ کی تاریخی کاؤنٹی کو فروغ دینا ہے۔

Symbolic image. Photo: INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

یوم یورکشائر ہر سال یکم اگست کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد انگلینڈ کی تاریخی کاؤنٹی کو فروغ دینا ہے۔ یہ دن سب سے پہلے ۱۹۷۵ء میں ’’یورکشائر رائڈنگ سوسائٹی‘‘ کی جانب سے منایا گیا تھا۔ دارصل، یہ ۱۹۷۴ء میں مقامی حکومت کو دوبارہ آرگنائز کرنے کے خلاف ایک احتجاج تھا۔ یکم اگست ۱۸۳۴ء کو برطانوی سلطنت کے دوران ’’غلامی کے خاتمے کا قانون ۱۸۳۳ء‘‘ منظور کیا گیا تھا۔ یورکشائر کے رکن پارلیمنٹ ولیم ولبرفورس نے آزادی کیلئے ایک مہم چلائی تھی۔ تب یہ دن منایا جاتا تھا۔ تاہم، اسے ہر سال باقاعدہ منانے کا آغاز ۱۹۷۵ء میں ہوا تھا۔ تب سے لے کر اب تک اسے ہر سال مسلسل منایا جارہا ہے۔ اس دن یورکشائر کی مشہور زمانہ پڈنگ بنائی جاتی ہے جسے ’’یورکشائر پڈنگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ برطانیہ کے دارلحکومت لندن سے دوسو میل دور شمال کی جانب یورکشائر کا علاقہ اپنے قدرتی حسن، آبشاروں ، جھیلوں ، سرسبز پہاڑوں ، جنگلات اور دریائوں کی وجہ سے دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔ یورکشائر برطانیہ کی سب سے بڑی کائونٹی ہے جہاں ۵۰؍ لاکھ افراد رہتے ہیں ۔جب برطانیہ پررومیوں نے قبضہ کیا تھا تو انہوں نے لندن کی بجائے یورکشائر کو دارالحکومت کیلئے منتخب کیا تھا۔ اس کے دارالحکومت بنتے ہی قرب و جوار کے قصبوں اور شہروں نے خوب ترقی کی تھی۔ یہ دن یورکشائر کے شہری دھوم دھام سے مناتے ہیں اور یہاں کے تمام علاقوں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK