Inquilab Logo

دریشیم۲؍سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ٹاپ۱۰؍ سیکوئل فلموں میں شامل

Updated: December 03, 2022, 12:01 PM IST | Mumbai

اجے دیوگن کی فلم دریشیم۲؍ جلد ہی باکس آفس پر۲۰۰؍کروڑ کلب میں شامل ہونے جا رہی ہے

A scene from the movie Drishyam 2
فلم دریشیم ۲؍ کا ایک منظر

اجے دیوگن کی فلم دریشیم۲؍ جلد ہی باکس آفس پر۲۰۰؍کروڑ کلب میں شامل ہونے جا رہی ہے۔ فلم نےاب۱۶۳؍کروڑکی کمائی کر لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ فلم اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بالی ووڈ کے سیکوئل فلموں کی ٹاپ۱۰؍فہرست میں شامل ہوگئی ہے۔اس فہرست میں سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہےپہلے نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ دریشیم۲؍ ۲۰۱۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم دریشیم کا سیکوئل ہے۔
 ٹاپ۱۰؍سیکوئل فلموں میں شامل
 دریشیم ۲؍سیکوئل فلموں میں سب سے زیادہ کلیکشن کےلحاظ سے ٹاپ۱۰؍ فلموں میں شامل ہو گئی ہے۔سلمان خان کی فلم ٹائیگر زندہ ہے (۲۰۱۷ء) ۳۳۹؍کروڑ کی کمائی کے ساتھ پہلے نمبرپرہے۔’ٹائیگر زندہ ہے‘ سلمان کی۲۰۱۲ءکی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘کا سیکوئل تھی۔
ترن آدرش نے فلم کا تازہ ترین کلیکشن شیئر کیا
 دوسرےہفتےمیں بھی فلم زبردست کلیکشن کر رہی ہے۔ہفتے کے دنوں میں بھی فلم کی کمائی کی رفتار رکنےکانام نہیں لے رہی ہے۔ فلم اب تک ۱۶۳ء۴۸؍کروڑ کماچکی ہے۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فلم کے تازہ ترین کلیکشن کو شیئر کرتے ہوئے، تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے لکھا ’’دریشیم۲؍مسلسل پیسے کمارہی ہے۔ہفتے کے دنوں میں بھی فلم کی گرفت زبردست ہے۔ دوسرے ہفتہ کا جمعہ۷ء۸۷؍کروڑ،سنیچر ۱۴ء۰۵؍ کروڑ، اتوار ۱۷ء۳۲؍ کروڑ، پیر ۵ء۴۴؍ کروڑ،  منگل ۵ء۱۵؍ کروڑ، بدھ ۴ء۶۸؍ کروڑ، جمعرات ۳؍ کروڑ،  مجموعی کلیکشن ۱۶۳ء۴۸؍کروڑ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK