Inquilab Logo

آج ’کامیڈیانا‘ ڈرامے کے ۲؍شوز

Updated: May 24, 2022, 1:10 PM IST | Agency | Mumbai

کردار آرٹ اکیڈمی ( رجسٹرڈ) گزشتہ ۴؍ دہائیوں سے اردو ہندی ڈراموں کی منفرد پیشکش کیلئے مشہور ہے

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 کردار آرٹ اکیڈمی ( رجسٹرڈ) گزشتہ ۴؍ دہائیوں سے اردو ہندی ڈراموں کی منفرد پیشکش کیلئے مشہور ہے اور ۴۰؍برسوں میں اب تک۲۰۰؍ ڈراموں کے۴؍ہزار شوز اسٹیج کر کے اپنی مقبولیت میں اضافہ کیا اور اپنی آڈینس کا ایک قابلِ لحاظ حلقہ بھی تیار کر لیا ہے۔ کامیڈیانا کے افتتاحی ۲؍ شوز بروز منگل ۲۴ مئی ، کریٹیئو ا ڈّہ۔ ۱۹۱؍ آرام نگر پارٹ ۲،اندھیری (ویسٹ) میں شام  ۶؍ بجے اور ۸ بجے ہوں گے۔ اس کے بعد ۲۸ مئی کو  ’کرئیٹنگ کیریکٹر‘  ( ورسوا) میں شام ۷؍بجے، ۵؍ جون کو بال بھارتی کالج ہال (کاندیولی) میں اور ۷ ؍جون بروز منگل ، میسور آڈیٹوریم (ماٹنگا) میں ہوں گے۔ کردار کے ان مسلسل ۵؍ شوز کو ڈراما محسن ، تاج الدین حمدولے  ( الفا بوائلرس) اپنی نگرانی میں کروا رہے ہیں۔ ڈراما شائقین ان قہقہہ زار کامیڈی ڈراموں کو دیکھنے کے لئے رابطہ قائم کریں۔کردار آرٹ اکیڈمی: ۹۰۰۴۸۸۱۲۸۔۹۳۲۳۱۸۶۰۰۷۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK