Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین بمقابلہ ارجنٹائنا: دوحہ سےمعطلی کے بعد لندن میزبانی کے لیے پسندیدہ مقام

Updated: March 04, 2026, 7:05 PM IST | New Delhi

فٹ بال کی عالمی تنظیمیں (یوئیفا اور کونبول) اس ماہ شیڈول ’’فائنل لیسما‘‘ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے جمعرات کی ڈیڈ لائن سے قبل ایک اہم اجلاس کریں گی۔

Finalisima.Photo;INN
فائل لیسما۔ تصویر:آئی این این

فٹ بال کی عالمی تنظیمیں (یوئیفا اور  کونبول) اس ماہ شیڈول ’’فائنل لیسما‘‘ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے جمعرات کی ڈیڈ لائن سے قبل ایک اہم اجلاس کریں گی۔ مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث قطر میں میچ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگنے کے بعد اب لندن کو اس بڑے  مقابلے کے لیے موزوں ترین متبادل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یورپی چیمپئن اسپین اور کوپا امریکہ فاتح ارجنٹائنا کے درمیان یہ میچ ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۶ءکو دوحہ کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ تاہم خطے میں جاری فوجی کشیدگی اور حملوں کے بعد قطر فٹ بال اسوسی ایشن نے تمام ٹورنامنٹس غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دیے ہیں۔ان حالات میں قطر کے لیے اس بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا اب ناممکن دکھائی دے رہا ہے۔ذرائع کے مطابق، اگر دوحہ کو باقاعدہ طور پر مسترد کر دیا جاتا ہے، تو لندن اس کا بہترین حل ہو سکتا ہےاگرچہ ۲۷؍ مارچ ۲۰۲۶ءکو ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور یوروگوئے کا میچ شیڈول ہے، لیکن لندن میں دیگر کئی بڑے اسٹیڈیمز موجود ہیں جو اس ہائی پروفائل میچ کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
ارجنٹائنا نے اسپین میں (میڈرڈ) کھیلنے کی تجویز مسترد کر دی تھی کیونکہ وہ اسے ہوم ایڈوانٹیج  تصور کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے:ایران اسرائیل کشیدگی: نورا فتحی کی امن اپیل پر سوشل میڈیا تنازع

ہسپانوی کوچ لوئس ڈی لا فونٹے نے زور دیا ہے کہ جون جولائی میں ہونے والے ورلڈ کپ سے قبل یہ انٹرنیشنل ونڈو تیاریوں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ ’’ اولین  ترجیح تو تنازع کا خاتمہ ہے، لیکن جب تک ایسا نہیں ہوتا، ہمیں جلد از جلد متبادل مقام تلاش کرنا ہوگا تاکہ ہم اپنی تیاریاں جاری رکھ سکیں۔‘‘ مراکش نے میزبانی کی پیشکش کی تھی، لیکن ۲۰۳۰ء ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی پر جاری اندرونی کھینچ تان کی وجہ سے ہسپانوی فیڈریشن  وہاں کھیلنے پر راضی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:کوپا ڈیل رے: بارسلونا کی شاندار واپسی ادھوری رہ گئی، ایٹلیٹیکو میڈرڈ فائنل میں

لیونل میسی کی موجودگی کی وجہ سے میامی پر غور کیا گیا، لیکن وہاں اسی دوران میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  جاری ہوگا۔فٹ بال حکام اب سر جوڑ کر بیٹھے ہیں تاکہ جمعرات تک حتمی مقام اور تاریخ کا اعلان کیا جا سکے اور شائقین کو میسی بمقابلہ ہسپانوی الیون کا یہ شاہکار مقابلہ دیکھنے کو مل سکے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK