• Tue, 15 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’چھچھورے‘ کے ۵؍ سال مکمل، شردھا کپور نے سوشانت سنگھ راجپوت کو یا د کیا

Updated: September 07, 2024, 10:16 AM IST | Mumbai

۷؍ ستمبر ۲۰۱۹ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’’چھچھورے‘‘ کے ۵؍ سال مکمل ہونے پر شردھا کپور اور ورون شرما نے اپنے ساتھی اداکار آنجہانی سوشانت سنگھ راجپوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر کئی تصاویر اور ویڈیوز جاری کئے۔ شردھا نے لکھا کہ ’’وہ دن بھی کیا دن تھے۔‘‘

Chhichhore movie star cast. Photo: INN.
چھچورے فلم کی اسٹار کاسٹ۔تصویر: آئی این این۔

۷؍ ستمبر کو ’’چھچھورے‘‘ کی ریلیز کو ۵؍ سال مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر فلم کے ستاروں، شردھا کپور اور ورون شرما نے، اپنے آنجہانی ساتھی اداکار، سوشانت سنگھ راجپوت کو جذباتی خراج عقیدتپیش کیا۔ ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہونے والی یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی جو کالج کے دوستوں کی زندگیوں کے گرد گھومتی ہے۔ اس فلم میں جوانی سے لے کر بڑھاپے تک کا سفر، اور دوستی، مسابقت اور محبت جیسے جذبوں کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا تھا۔ ۲۰۲۰ء میں سوشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد ’’چھچھورے‘‘کو ان کے آخری پرفارمنس کے طور پر یاد کیا جاتا ہے البتہ ان کی فلم ’’دے بے چارہ‘‘ ان کے انتقال کے کچھ عرصے بعد ریلیز ہوئی تھی۔
شردھا کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کا ایک بی ٹی ایس (پردے کے پیچھے) ویڈیو پوسٹ کیا جس میں مداحوں کو فلم کے سیٹ کے خوشگوار لمحات کی جھلک دکھائی دی۔ کلپ میں شردھا کو سوشانت اور دیگر ممبران کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی انہیں کیک کاٹنے کی تقریب کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں شردھا نے فلم کی شوٹنگ کے دوران بنی ناقابل فراموش یادوں کی عکاسی کرتے ہوئے لکھا، ’’وہ دن بھی کیا دن تھے۔‘‘ 
ورون شرمانے نے اپنے انسٹاگرام پر ’’چھچھورے‘‘ کی کئی بی ٹی ایس تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سوشانت سنگھ اور فلم کے دیگر ستاروں کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔ ورون نے اپنے آن اسکرین دوست اور ساتھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس فلم کا جشن منانا ضروری ہے۔ یہ ایک خاص فلم ہے جو ہم سب کے قریب ہے۔‘‘ 
مداحوں نے دونوں پوسٹس کے کمنٹ سیکشن کو تیزی سے سوشانت سنگھ راجپوت کیلئے محبت اور تعریف کے پیغامات سے بھر دیا۔ نتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی ’’چھچھورے‘‘ آج بھی ناظرین میں پسند کی جارہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK