Inquilab Logo

اردو ڈرامہ ’تم آئے تو…‘کے کل سے۲؍شو

Updated: February 18, 2022, 8:30 AM IST | Mumbai

’کردار‘ کی حالیہ پیش کش اُردو ڈراما’’تم آئے تو…‘‘کے۳؍کامیاب شوگزشتہ دِنوں ویدا فیکٹری، ورسووااور میسور آڈیٹوریم میں ہوئے۔

urdu Drama
اردو ڈرامہ

’کردار‘ کی حالیہ پیش کش اُردو ڈراما’’تم آئے تو…‘‘کے۳؍کامیاب شوگزشتہ دِنوں ویدا فیکٹری، ورسووااور میسور آڈیٹوریم میں ہوئے۔ جہاں تماش بینوںنے کھڑے ہو کر زبردست داد و تحسین سے نوازا۔ ناظرین کی آنکھیں ڈراما دیکھ کر اشک بار تھیں۔کورونا اورلاک ڈائون کی تباہ کن صورتِحال پر۵؍اثر انگیز کہانیوں کوناز خان، ممتاز نیازی، جاوید سر اور اقبال نیازی نےلکھا ہے۔ڈیزائن، ہدایات اور سیٹس اقبال نیازی کے ہیں۔موسیقی نازخان نےاور روشنی اکبر خان نےترتیب دی ہے۔کل۱۶؍ اداکاروں نے ڈراما ’’تم آئے تو…‘‘میں ۴۲؍ کردار نبھائے ہیں۔
 اب کردار آرٹ اکیڈمی اپنے ڈرامے’’تم آئے تو۔۔۔‘‘کے۲؍شوکرنے جارہا ہے۔ اس کے تحت اس کا پہلا شوسنیچر۱۹؍فروری شام۷؍ بجے میسور ہال (ماٹنگا ایسٹ)میں ہوگا اور دوسرا شو ۲۰؍ فروری اتوار شام ۶؍بجےبال بھارتی کالج، کاندیولی(ویسٹ) میں ہوگا۔

urdu drama Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK