• Sat, 26 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

مہاراشٹر کے ۲۶۵؍ تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان، ریاست کا تین چوتھائی حصہ متاثر

Updated: September 26, 2026, 8:00 PM IST | Mumbai

مہاراشٹر حکومت نے۲۶۵؍ تحصیلوں میں خشک سالی کا اعلان کردیا، جبکہ ریاست کا تقریباً تین چوتھائی حصہ سوکھے سے متاثر ہے،یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کے بارش سے محروم علاقوں کے دورے کے دو دن بعد آیا، جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ حکومت جلد خشک سالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مہاراشٹر نے سنیچر کو ریاست کی۳۵۸؍ تحصیلوں میں سے۲۶۵؍ میں خشک سالی کا اعلان کر دیا، جو ریاست کا تقریباً تین چوتھائی حصہ ہے، کیونکہ طویل عرصے تک بارش کی کمی اور خشک موسم نے مہاراشٹر کے بڑے حصوں میں فصلوں کو متاثر کیا۔اس اعلان کے بعد فوری طور پر فصلوں کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا اور کسانوں کے لیے  راحت کا سلسلہ شروع ہوگا، جن میں زمینی محصول میں معافی، فصلوں کے قرضوں کی تنظیم نو اور زراعت سے متعلق قرضوں کی وصولی پر روک شامل ہے۔ تاہم، فصلوں کے نقصان کے لیے مالی امداد کا اعلان جائزہ مکمل ہونے کے بعد الگ سے کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس کے بارش سے محروم علاقوں کے دورے کے دو دن بعد آیا، جس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ حکومت جلد خشک سالی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھئے: خشک سالی: برسراقتدار کے دورے، سرگرمیوں پراپوزیشن کی تنقید

حکومتی قرارداد کے مطابق، زراعت کمشنر کی رپورٹ میں جون سے اب تک۲۶۵؍تحصیلوں میں بارش کی کمی اور دیگر عوامل کی وجہ سے خشک سالی جیسے حالات پائے گئے۔ ان علاقوںکی تعریف مانسون کے دوران کم از کم۲۱؍ دن کے مسلسل خشک موسم کے طور پر کی گئی ہے جس میں نمایاں بارش نہ ہو۔ بعد ازاں ضلعی کلکٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر پنچ ناموں کے ذریعے فصلوں کے نقصان کا جائزہ شروع کریں۔ افسران کو فصلوں کی حالت دستاویزی شکل میں محفوظ کرنی ہوگی، جس میں GPS کوآرڈینیٹس کے ساتھ تصاویر بھی شامل ہوں، اور رپورٹس زراعت کمشنر کے ذریعے حکومت کو جمع کرانی ہوں گی۔یہ جائزہ فصلوں کے نقصان کے لیے امداد کا تعین کرنے کی بنیاد بنے گا۔  

یہ بھی پڑھئے: ناندیڑ: محنت کش خاندان کی بیٹی کو ڈاکٹر بنانے کیلئے گاؤں والوں نے چندہ جمع کیا

علاوہ ازیںحکومت نے کہا ہے کہ متاثرہ کسانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان مقررہ طریقہ کار مکمل ہونے کے بعد الگ جی آر کے ذریعے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK