• Sun, 07 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وینس فلم فیسٹیول: ہندوستانی فلم ساز انو پرنا رائے کو بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ

Updated: September 07, 2025, 1:00 PM IST

ہندوستانی فلم ساز انو پرنا رائے نے وینس فلم فیسٹیول کے ۸۲؍ویں ایڈیشن میں ’’ اوریزونتی‘‘ (Orizzonti) سیکشن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جیت لیا۔

Anuparna Roy with the award. Photo: X
انوپرنا رائے ایوارڈ کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

ہندوستانی فلم ساز انو پرنا رائے نے وینس فلم فیسٹیول کے ۸۲؍ویں ایڈیشن میں ’’ اوریزونتی‘‘ (Orizzonti) سیکشن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ جیت لیا۔ یہ سیکشن نئی اور انڈی فلموں (independent films) کو نمایاں کرتا ہے۔ اُن کی فلم ’’سانگز آف فارگٹن ٹریز‘‘ (Songs of Forgotten Trees) اس کیٹیگری میں واحدہندوستانی فلم تھی جو ممبئی کی دو مہاجر خواتین کی کہانی بیان کرتی ہے۔ ایوارڈ کا اعلان اوریزونتی جیوری کی صدر جولیا ڈوکورنو نے کیا۔ امریکہ کے نامور ہدایتکار جم جارمش کو ان کی فلم’’فادر مدر سسٹر برادر‘‘ (Father Mother Sister Brother) پر فیسٹیول کا سب سے بڑا اعزاز، گولڈن لائن (Golden Lion) برائے بہترین فلم دیا گیا۔ یہ فلم خاندانی رشتوں اور نسلی اختلافات کے موضوعات کو اجاگر کرتی ہے اور اس کی عکس بندی نیو جرسی، ڈبلن اور پیرس میں کی گئی۔ سلور لائن (Silver Lion) کا دوسرا بڑا ایوارڈ تیونس کی ہدایتکارہ کاؤثر بن ہانیہ کو ان کی فلم’’دی وائس آف ہند رجب‘‘ (The Voice of Hind Rajab) پر ملا، جو غزہ جنگ میں جاں بحق ہونے والی ایک کم عمر فلسطینی بچی کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by La Biennale di Venezia (@labiennale)

اداکار ٹونی سروِیلو نے اطالوی فلم ’’لا گراتسیا‘‘ (La Grazia) میں تھکے ماندے صدر کے کردار پر بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ چینی اداکارہ زن ژیلےئی کو فلم ’’دی سن رائزز آن اَس آل‘‘ (The Sun Rises On Us All) میں شاندار اداکاری پر دیا گیا۔ بینی سیفدی کو مرکزی مقابلے میں فلم ’’دی اسمیشنگ مشین‘‘ (The Smashing Machine) پر بہترین ہدایتکار قرار دیا گیا۔ اطالوی ہدایتکار جیانفرانکو روزی کو اپنی بلیک اینڈ وہائٹ دستاویزی فلم’’بیلو دی کلاوڈز‘‘ (Below the Clouds) پر خصوصی جیوری پرائز دیا گیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK