بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور اہلووالیہ نے یوم اساتذہ کے موقع پر تجربہ کار اداکارہ اور ہدایتکارہ سیما پاہوا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نمرت فی الحال سیما پاہوا کی رہنمائی میں اپنے فن کو نکھار رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: September 07, 2025, 4:14 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور اہلووالیہ نے یوم اساتذہ کے موقع پر تجربہ کار اداکارہ اور ہدایتکارہ سیما پاہوا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نمرت فی الحال سیما پاہوا کی رہنمائی میں اپنے فن کو نکھار رہی ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نمرت کور اہلووالیہ نے یوم اساتذہ کے موقع پر تجربہ کار اداکارہ اور ہدایتکارہ سیما پاہوا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ نمرت فی الحال سیما پاہوا کی رہنمائی میں اپنے فن کو نکھار رہی ہیں۔ آنے والی بلا عنوان فلم میں، جس کی ہدایت سیما پاہوا کر رہی ہیں، نمرت کو ان سے سیکھنے اور اداکاری کی باریکیوں کو سمجھنے کا موقع مل رہا ہے۔
اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے نمرت کور نے کہا کہ میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ مجھے سیما پاہوا میڈم کی ہدایتکاری اور رہنمائی میں کام کرنے کا موقع ملا۔ وہ نہ صرف ایک شاندار اداکارہ ہیں بلکہ ایک شاندار ٹیچر بھی ہیں جو اپنے طالب علموں میں بہترین چیز کو سامنے لانا جانتی ہیں۔ میں نے اس پروجیکٹ کے دوران ان سےبہت کچھ سیکھا ہے ،چاہے وہ کردار کی گہرائی کو سمجھنا ہو یا سنجیدگی سے پرفارمنس کو سمجھنا ہو یا سنجیدگی سے کوئی کام کرناہو۔ ہر ایک منظر کیلئے انہوں نے میری سوچ کو گہرا کیا اور مجھے ایک فنکار کے طور پر آگے بڑھایا۔ وہ آپ کو اپنی سچائی تلاش کرنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ وہ اچھی ٹیچر بھی ہیں۔ سیما میڈم صرف ایک ہدایت کار اور رہنما بھی ہیں۔
اس خصوصی تعاون کے ساتھ، نمرت کور اپنے اداکاری کے سفر میں نئی جہتیں تلاش کر رہی ہے اور سیما پاہوا سے ملنے والی انمول رہنمائی کا جشن منا رہی ہے۔