فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرس میں لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میچ میں پرتگال نے آرمینیا کو۰۔۵؍گول سے شکست دی۔
EPAPER
Updated: September 07, 2025, 4:29 PM IST | Lisbon
فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرس میں لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ میچ میں پرتگال نے آرمینیا کو۰۔۵؍گول سے شکست دی۔
فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرس میں لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سنیچر کو کھیلے جانے والے میچ میں پرتگال نے آرمینیا کو۰۔۵؍ گول سے شکست دی۔ اس میچ میں رونالڈو نے دو شاندار گول اسکور کیے، جس کے بعد ان کے ورلڈ کپ کوالیفائرس میں گولز کی مجموعی تعداد ۳۸؍ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل رونالڈو اور میسی دونوں کے ۳۶۔۳۶؍ گول تھے اور وہ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر تھے۔ اب رونالڈو نے تنِ تنہا دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے جبکہ میسی تیسرے نمبر پرآ گئے ہیں۔
⏹️ 90` TERMINA A PARTIDA! ⏰
— Portugal (@selecaoportugal) September 6, 2025
Primeira jogo. Primeira vitória! 💫🇵🇹 #FazHistória | #WCQ pic.twitter.com/iPRThqrAFX
اس فہرست میں پہلا نمبر گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے پاس ہے، جن کے۳۹؍ گول ہیں۔ رونالڈو صرف ایک گول کے فرق سے اس ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ چکے ہیں۔ورلڈ کپ کوالیفائرس کے میچ کے دوران رونالڈو کی کارکردگی قابلِ دید تھی، خاص طور پر ان کا ایک طویل فاصلے سے مارا گیا گول، جس نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین کو حیران کر دیا۔مزید برآں رونالڈو کے بین الاقوامی گولز کی تعداد اب۱۴۰؍ ہو چکی ہے، جو انہیں مردوں کے عالمی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والا کھلاڑی بناتی ہے۔
𝗦𝗜𝗨𝗨. 𝘅𝟮 🐐#FazHistória | #WCQ pic.twitter.com/dfNWbqzcbj
— Portugal (@selecaoportugal) September 6, 2025
۴۰؍ سالہ رونالڈونے سعودی عرب کے کلب النصر کے ساتھ نیا معاہدہ کیا ہے اور وہ اب بھی فٹبال میں اعلیٰ سطح پر اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پچھلے سال انہوں نے پرتگال کویوئیفا نیشنز لیگ جتانے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ اگرچہ ورلڈ کپ ٹرافی اب تک ان کے کریئر کا حصہ نہیں بن سکی، لیکن اگلا فیفا ورلڈ کپ جو امریکہ، کنیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہوگا – ان کے لیے آخری موقع سمجھا جا رہا ہے۔ ایک اور دلچسپ پہلو یہ ہے کہ رونالڈو اور میسی دونوں اپنے چھٹے ورلڈ کپ میں شرکت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے جا رہے ہیں، جو کسی اور کھلاڑی کو حاصل نہیں ہوا۔