• Fri, 13 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

؍’۸۳‘ کے بعد رنویر پھرکبیر خان کے ساتھ کام کریں گے 

Updated: December 20, 2021, 1:12 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم’۸۳‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔یہ فلم۲۴؍دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔

Ranveer Singh And Kabir Khan.Picture:INN
رنویر سنگھ۔ اور کبیر خان۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈاداکار رنویر سنگھ ان دنوں اپنی آنے والی فلم’۸۳‘ کے پروموشن میں مصروف ہیں۔یہ فلم۲۴؍دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہورہی ہے۔ فلم میں۱۹۸۳ء  میں ورلڈ کپ کی فتح کی یادیں ایک بار پھر تازہ ہونے والی  ہیں۔ اس فلم کو کبیر خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ کبیر خان رنویر سنگھ کے ساتھ پوری ٹیم اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہی ہے۔ رنویر سنگھ کے ساتھ’۸۳‘میں کام کرنے کے بعد کبیر خان ایک بار پھر اُن کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ کبیر نے  اس بات کی تصدیق کی ہےکہ وہ رنویر کے ساتھ ایک اور فلم  کے تعلق سے بات چیت کررہے ہیں۔کبیر خان سے جب پوچھا گیا کہ کیا وہ رنویر کے ساتھ ایک اور فلم کرنے کی  منصوبہ بندی کررہے ہیں تو انہوں نے جواب دیا ’’ اس پر بات چیت ہورہی ہے۔ جب کسی فلم پر کام کرتے ہوئے آپ کا وقت اچھا گزرتا ہے تو آپ اُن سے نئے آئیڈیا کے بارے میں بات کرنے لگتے ہیں۔ میں نے رنویر کے ساتھ بہت وقت گزارا ہے اور ہم نے ہر طرح کے آئیڈیا پر بات کی ہے۔‘‘کبیر خان نےمزید کہا کہ ہم نے ابھی تک کسی طرح کے آئیڈیا  پر ابھی تک کوئی حتمی گفتگو نہیں کی ہے ۔ میرے لیے’۸۳‘میری زندگی کا سب سے ضروری حصہ ہے اور جب تک یہ فلم ریلیز نہیں ہوجاتی ہے تب تک میں  اس بارے میںکوئی بات نہیں کرسکتا کہ مجھے آگے کیا کرنا چاہئے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK