Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسپین: آگ لگانے والوں کی حمایت اور دھوئیں کی شکایت ناقابل قبول ہے: وزیر اعظم

Updated: March 15, 2026, 10:26 PM IST | Madrid

ا سپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ آپ ان لوگوں کی حمایت نہیں کر سکتے جو دنیا کو آگ لگا رہے ہیں اور پھر اس سے پیدا ہونے والے دھوئیں کی شکایت کرتے ہیں۔

Spanish Prime Minister Pedro Sanchez . Photo: INN
اسپین کے وزیر اعظم پیڈروسانچیز۔ تصویر: آئی این این

والاڈولڈ میں۱۳؍ مارچ کو سوشلسٹ پارٹی (PSOE) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، اسپین کے وزیر اعظم پیڈروسانچیز نے ایران پر جنگ کے خلاف ا سپین کی مخالفت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت شہریوں کو اس کے اثرات سے بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی، جیسا کہ اس نے وبائی بیماری اور یوکرین میں جنگ جیسے گزشتہ بحرانوں کے دوران کیا تھا۔سانچیز نے انتہائی دائیں بازو پر بھی تنقید کی کہ وہ ان لوگوں کی حمایت کرتے ہیں جو دنیا کو آگ لگا رہے ہیں۔جبکہ اس کے نتائج پر شکایت کرتے ہیں۔ انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ اس کے بجائے جنگ کی مخالفت کریں تاکہ یہ جلد از جلد ختم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’امریکی فوجی اڈے بند کرو یا حملوں کیلئے تیار رہو‘‘

واضح رہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی جنگ کے دوران اسپین کے وزیر اعظم نے اس جنگ کو غیر قانونی قرار دے کر اس کی شدید مخالفت کی تھی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے آگے بڑھتے ہوئے اپنی ہوائی اڈے امریکی فوجی کارروائی کیلئے استعمال کرنے سے انکار کردیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی جنگی طیارے اسپین کے ہوائی اڈے پر کھڑے تو رہ سکتے ہیں، لیکن یہاں سے اڑان بھر کے وہ ایران پر حملہ نہیں کرسکتے۔ حالانکہ ان کے اس جرات مندانہ اقدام پر امریکی صدر نے شدید ناراضگی جتائی ، ساتھ ہی اسپین سے تجارتی تعلقات ختم کرنے کی دھمکی بھی دی۔اس کے باوجود سانچیز اپنے فیصلے پر قائم رہے۔ان کا حالیہ بیان اس جنگ مخالف نقطہ نظرکا غماز ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK