Inquilab Logo

عمران اپنی امیج سے باہر آنا چاہتے ہیں

Updated: December 05, 2019, 11:15 PM IST | Mumbai

عمران ہاشمی آج کل اپنی فلم ’باڈی‘ کی تشہیر کر رہے ہیں جو ایک ’کرائم تھریلر‘ ہے اور اِسی نام کی ہسپانوی فلم کا ری میک ہے

عمران ہاشمی
عمران ہاشمی

ممبئی : عمران ہاشمی آج کل اپنی فلم ’باڈی‘ کی تشہیر کر رہے ہیں جو ایک ’کرائم تھریلر‘ ہے اور اِسی نام کی ہسپانوی فلم کا ری میک ہے۔ ایک انٹرویومیں ان کا کہنا تھا کہ رومینٹک ہیرو کی ان کی امیج نے انہیں کافی فائدہ پہنچایا ہے لیکن اب وہ بطور اداکار اس شبیہ کو توڑ کر مختلف اور مشکل کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ عمران کا کہنا تھا کہ ’’لوگ مجھے گھر توڑنے والا سمجھتے ہیں لیکن درحقیقت میں ایک اچھا انسان ہوں اور دوسرے کردار بھی ادا کر سکتا ہوں۔‘‘ عمران شاید یہ بھول رہے ہیں کہ ان کی یہ امیج ان کے ماموں مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ نے بنائی ہے۔ ویسے عمران اپنی اس شبیٖہ کو توڑنے کی کامیاب کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں اور اگلی فلم ’باڈی‘ کے ساتھ ساتھ ’چہرے‘ اور ’ممبئی ساگا‘ جیسی فلموں میں بھی کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK