Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایک خاتون ڈاکٹر نے اداکار رنجیت کا علاج کرنے سے منع کر دیا تھا

Updated: August 01, 2026, 12:41 PM IST | Mumbai

منفی کردار ادا کرنے والوں میں ایک اداکار رنجیت بھی ہیں جو اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے مشہور یا یوںکہا جائےکہ بدنام ہیں توغلط نہیں ہوگا۔اس کی وجہ سے انہیں اکثر پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Actor Ranjeet. Photo: INN
اداکار رنجیت۔ تصویر: آئی این این

فلموں میں کام کرنا شہرت حاصل کرنے کا ایک بہترین  ذریعہ ہے،یہی وجہ ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ فلموں میں کام تلاش کرتے ہوئے ممبئی کا رخ کرتے ہیں۔ فلم کے ہیرو،ہیروئن اور دیگر چھوٹے کردار ادا کرنے والوں کی شہرت تو کافی مثبت ہوتی ہے، ہر کوئی انہیں پسند کرتا ہے اور ان کے قریب آنا چاہتا ہے لیکن ویلن کا کردار ارا کرنے والوں سے عوام اسی قدر نفرت بھی کرنے لگتے ہیں۔ منفی کردار ادا کرنے والوں میں ایک اداکار رنجیت بھی ہیں جو اپنے منفی کرداروں کی وجہ سے مشہور یا یوںکہا جائےکہ بدنام ہیں توغلط نہیں ہوگا۔اس کی وجہ سے انہیں اکثر پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایک مرتبہ رنجیت کو ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک سانپ کے ساتھ شوٹ کروانا تھا۔ لیکن اتفاق سے اس سانپ نے انہیں کاٹ لیا۔ حالانکہ وہ شوٹنگ کا سانپ تھا اس لئے اس میں زہر تو نہیں تھا لیکن اس کے دانت لگنے سے تکلیف بہرحال تھی۔ ڈاکٹر کو بلایا گیا تو اتفاق سے ایک خاتون ڈاکٹر آئی لیکن اس نے ان کا علاج کرنے سے ہی انکار کردیا۔ ان کی فلمیں دیکھنے کی وجہ سے وہ ڈاکٹر بھی انہیں ایک برا آدمی سمجھنے لگی تھی۔ بعد میں کسی طرح سمجھا بجھا کر ڈاکٹر کو راضی کیا گیا تب کہیں جاکرانہوں نے رنجیت کا علاج کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK