۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ میں گول کی بارش جاری ہے اور ٹورنامنٹ نے آغاز کے چند ہی دنوں میں تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
EPAPER
Updated: June 25, 2026, 7:04 PM IST | New York
۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ میں گول کی بارش جاری ہے اور ٹورنامنٹ نے آغاز کے چند ہی دنوں میں تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
۲۰۲۶ء کے فیفا ورلڈ کپ میں گول کی بارش جاری ہے اور ٹورنامنٹ نے آغاز کے چند ہی دنوں میں تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اب تک ابتدائی ۵۴؍ میچوں میں مجموعی طور پر ۱۶۱؍ گولز ہو چکے ہیں، جو عالمی فٹبال تاریخ میں ایک غیر معمولی رفتار ہے۔ گزشتہ ریکارڈ، جو ۲۰۱۴ء کے برازیل ورلڈ کپ میں گروپ اسٹیج کے دوران ۱۳۶؍ گولز تھا، اس بار بہت پہلے ہی ٹوٹ گیا۔ موجودہ ایڈیشن میں اوسطاً تقریباً ۹۸ء۲؍ گول فی میچ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:نیمار جونیئر ۹۸۱؍ دن بعد ٹیم میں واپسی پر رو پڑے
بڑی ٹیموں اور ستاروں کا شاندار کھیل
ٹورنامنٹ میں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، کیلیان ایمباپے، ارلنگ ہالینڈ اور نیمار جیسے اسٹارز کی موجودگی نے اٹیکنگ فٹبال کو مزید تیز کر دیا ہے، جس سے شائقین کو مسلسل گولز سے بھرپور میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ایک اہم لمحہ اس وقت آیا جب رونالڈو کی شاندار کارکردگی نے سابق گروپ اسٹیج ریکارڈ کو توڑا جبکہ مختلف ٹیموں نے بڑے مارجنز سے فتوحات حاصل کئے ہیں جس سے گولز کی تعداد تیزی سے بڑھی۔
گولز میں اضافے کی وجوہات
ماہرین کے مطابق اس بار گولز میں غیر معمولی اضافہ تین اہم وجوہات کی وجہ سے ہوا ہے۔۴۸ء۱؍ ٹیموں کا نیا فارمیٹ:زیادہ ٹیموں کی شمولیت سے دفاعی کمزوریاں زیادہ نمایاں ہو رہی ہیں، جس سے بڑے اسکور والے میچز بڑھ گئے ہیں۔ زیادہ ایکسٹرا ٹائم اور لمبے میچز:ریفریز کی جانب سے اضافی اسٹاپیج ٹائم دینے سے میچز ۱۰۰؍ منٹ سے بھی زیادہ جا رہے ہیں، جس سے دفاعی تھکن بڑھ رہی ہے۔ نئی تکنیکی بال اور کھیل کی رفتار:نئے میچ بال کی رفتار اور ہوا میں حرکت نے گول کیپرز کے لیے مشکل پیدا کر دی ہے۔
موجودہ صورتحال میں اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ ورلڈ کپ مجموعی طور پر ۲۸۰؍ گولز سے زیادہ تک جا سکتا ہے، جو سابقہ تمام ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دے گا۔اب جب ناک آؤٹ مرحلے باقی ہیں، تو شائقین کو مزید گولز، اپ سیٹس اور بڑے ستاروں کی شاندار کارکردگی دیکھنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھئے:فلم ’’اوینجرز: اینڈ گیم‘‘ اضافی مناظر کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی
میسی کا ریکارڈ اور اسٹارز کی دوڑ
اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ کیا لیونل میسی ایک ہی ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گولز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں، یا پھر ایمباپے اور ہالینڈ اس دوڑ میں آگے نکل جائیں گے۔یہ ورلڈ کپ پہلے ہی تاریخ کے سب سے زیادہ ’’گول فیسٹیول‘‘ ٹورنامنٹس میں شمار ہونے لگا ہے۔