عامر خان اور کرن رائو طلاق کے بعد پھر ایک ساتھ نظر آئے

Updated: November 29, 2021, 1:25 PM IST | Agency | Mumbai

اپنے بیٹے آزاد خان کے فٹ بال میچ کیلئے دونوں ایک ساتھ پہنچے،ساتھ میں تصویر وائرل

Aamir Khan and Kiran Rao with their son Azad.Picture:INN
عامر خان اور کرن رائو اپنے بیٹے آزاد کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

 رواں سال طلاق کے ذریعے علاحدہ ہونے والے بالی ووڈ اداکار عامر خان اور کرن راؤ ایک بار پھرایک ساتھ نظر آئے۔خبروں کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ گزشتہ روز اپنے بیٹے آزاد خان کو خوش کرنے کے لیے ایک ساتھ نظر آئے، جوڑے کے درمیان طلاق ہوگئی ہے لیکن وہ اپنے بیٹے کے والدین کے طور پر متحد ہیں۔خبروں میں بتایا گیا کہ عامر خان اور کرن راؤ اپنے بیٹے آزاد خان کے فٹبال میچ میں بیٹے کو سپورٹ کرنے کے لیے ایک ساتھ شریک ہوئے۔ فٹ بال میچ کے بعد لی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں عامر خان اور کرن راؤ کو اپنے بیٹے آزاد خان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے اہلیہ کرن راؤ سے۱۶؍ برس تک رشتۂ ازدواج میں منسلک رہنے کے بعد رواں سال باضابطہ طور پر طلاق کا اعلان کیا تھا۔عامر خان اور کرن راؤ ۲۸؍دسمبر ۲۰۰۵ءکو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، ان کے ہاں۲۰۱۱ءمیں بیٹے آزاد خان کی پیدائش ہوئی تھی۔تاہم بعد ازاں دونوں نے طلاق سے متعلق مشترکہ بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا تھا کہ ان کی شادی ختم ہوگئی ہے، لیکن اسے ایک نئے سفر کے طور پر دیکھا جائے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK