عامر خان کو جمعرات ۲۴نومبر کو ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ۔ ویڈیو میں تینوں عامر، کرن اور ان کے بیٹے ایک ہی گاڑی سے اترتے ہوئے نظر آ آئے۔
عامر خان کو جمعرات ۲۴نومبر کو ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ اور بیٹے آزاد کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا گیا ۔ ویڈیو میں تینوں عامر، کرن اور ان کے بیٹے ایک ہی گاڑی سے اترتے ہوئے نظر آ آئے۔ یہی نہیں تینوں نے فوٹوجرنلسٹوں کے سامنے پوز بھی دیا ۔عامر کے ہاتھ میں ایک بڑا تکیہ نظر آرہا ہے، جسے دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عامر فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جارہے ہیں۔ تاہم ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ وہ جا کہاں رہے ہیں۔
عامر اور کرن کو ایک ساتھ دیکھ کر لوگ حیران
طلاق کے بعد بھی عامر اور کرن کو ایک ساتھ سفر پر جاتے دیکھ کر لوگ کافی حیران ہو رہے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ’’ یہ کیا نوٹنکی ہے، آپ طلاق لے کر بھی گھوم رہے ہیں، پھر طلاق دی ہی کیوں تھی؟‘‘ دوسرے یوزر نے لکھا’’ یہ اچھی بات ہے کہ وہ طلاق کے بعد بھی ساتھ ہیں۔‘‘ ایک اوریوزر نے لکھا’’ ان لوگوں کا کچھ سمجھ میں نہیں آتا، کس کے ساتھ ہیں اور کس کے ساتھ نہیں۔‘‘
کرن اورعامر شادی کے۱۵؍ سال بعد علاحدہ ہو ئے تھے
بتا دیں کہ کرن اور عامر نے سال۲۰۲۱ءمیں الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ دونوں نے خود اپنی طلاق کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا اور باہمی افہام و تفہیم سے طلاق لی تھی۔