سال کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ عامر سلمان کو فلم چیمپئنز میں بطور اداکار کاسٹ کرنا چاہتے ہیں
Updated: May 30, 2023, 11:50 AM IST | Mumbai
سال کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ عامر سلمان کو فلم چیمپئنز میں بطور اداکار کاسٹ کرنا چاہتے ہیں
سال کے آغاز میں خبر آئی تھی کہ عامر سلمان کو فلم چیمپئنز میں بطور اداکار کاسٹ کرنا چاہتے ہیں، اس ریمیک کے لیے دونوں کے درمیان بات چیت جاری تھی۔ لیکن اب سلمان نے یہ فلم کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد اب عامر نے رنبیر سے رابطہ کیا ہے۔فلم لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونے کے بعد عامر خان نے فلموں سے بریک لے لی ہے۔ پہلے وہ اس ہسپانوی فلم چیمپئنز میں کام کرنے والے تھے لیکن اب بطور اداکار وہ اس فلم کا حصہ نہیں ہیں اور فلم کے لیے اچھے اداکار کی تلاش میں ہیں۔
سلمان نے مصروفیت کے باعث فلم چھوڑ دی
بالی ووڈہنگامہ کی رپورٹس کے مطابق عامر نے سلمان سے چیمپئنزکےہندی ریمیک میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔ کہا جا رہا تھا کہ فلم کاباضابطہ اعلان بھی مارچ تک کر دیا جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔
خبروںکےمطابق انڈسٹری سے منسلک ذرائع نےبتایا کہ ’’سلمان خان چیمپئنز کے ریمیک میں کام کرنے کے لیےبہت پرجوش تھے۔ تاہم بعد میں سلمان کو احساس ہوا کہ یہ فلم ان کے دوسرے پروجیکٹس کےدرمیان آرہی ہے۔ تاریخوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں فلم سے واک آؤٹ کرنا پڑا۔‘‘
رنبیر کو فلم کی کہانی پسند آئی
سلمان کےپروجیکٹ سے باہر ہونے کے بعد اب عامرنےرنبیر کپور سے رابطہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق رنبیرنےبھی فلم کی کہانی سننے کے بعد اسے پسندکیاہے، اگر سب ٹھیک رہا تو رنبیر چیمپئنز میں مرکزی کردار ادا کریںگے۔واضح رہےکہ رنبیر ان دنوں اپنی آنے والی فلم’اینیمل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔چیمپئنز ہسپانوی فلم چیمپئنز کا ریمیک ہے، جس کی ہدایت کاری آر ایس پرسناکریں گے۔ فلم کے ۲۰۲۴ءتک ریلیز ہونے کی امید ہے، حالانکہ کاغذی کارروائی کے بعد ہی فلم کی حتمی تاریخ طے کی جاسکتی ہے۔