Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان نے’’بجرنگی بھائی جان۲‘‘ پر گلوان حملے پر مبنی فلم کو ترجیح دی، مداح برہم

Updated: May 07, 2025, 5:12 PM IST | Mumbai

سلمان خان ’’سکندر‘‘ کے بعد ’’گلوان تنازع ‘‘ پر مبنی اپروا لاکھیا کی فلم پر کام کریں گے۔ بعد ازیں وہ بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل پر کام کریں گے۔

Salman Khan. Photo: INN
سلمان خان۔ تصویر: آئی این این

’’سکندر‘‘ سے مایوس ہونے کے بعد سلمان خان نے اپنے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک مضبوط فلم کے ساتھ واپس آئیں گے جس کی اسکرپٹ مضبوط ہوگی اور جس کی ہدایتکاری ایک مشہور ہدایتکار انجام دیں گے۔ کبیر کے ساتھ ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کے تعلق سے بات چیت کی رپورٹ نے سلمان خان کے مداحوں کو بہت زیادہ خوش کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے: پہلگام دہشت گردانہ حملہ: متحدہ رہیں اور مذہبی نفرت کی وجہ سے تقسیم نہ ہوں: ایشان کھٹر

تاہم، ایک رپورٹ میں یہ انکشاف کیا جارہا ہے کہ دبنگ کےاداکار نے مبینہ طور پر ’’گلوان تنازع‘‘ پر اپرووا لاکھیا کی فلم کو ترجیح دی ہےاور ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کو کچھ وقت کیلئے کنارے رکھ دیا ہے۔ تنازع پر مبنی اپرووا لاکھیا کی یہ فلم سلمان خان کی اگلی فلم ہوسکتی ہے۔ سلمان خان نے اب تک اس فلم پر دستخط نہیں کئے ہیں لیکن انہوں نے اپرووا لاکھیا کو یہ اشارہ دیا ہے کہ وہ فلم پر کام شروع کریں۔ اپرووا لاکھیا نے ’’لاکھنڈ والا‘‘، ’’ مشن استنبول‘‘، ’’زنجیر‘‘ اور ’’حسینہ‘‘ جیسی فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ فلم کی ابتدائی تیاریاں ہوچکی ہیں اور اس کی شوٹنگ اگست ستمبر میں شروع ہوگی۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’سلمان خان نے مبینہ طور پر اپرووا لاکھیا کی اس فلم کو اولین ترجیح اس لئے دی ہے کیونکہ کبیر خان کے ساتھ ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ پر ان کی گفتگو آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔‘‘

ذرائع کے مطابق ’’سلمان خان چاہتے ہیں کہ کبیر خان ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں جس کی کہانی وجیندر پرساد نے عید پر انہیں سنائی تھی۔ سلمان خان نے اسکرپٹ کو کافی پسند کیا تھا۔ کبیر خان نے کہانی کو سراہا بھی تھا لیکن انہوں نے یہ بات پوشیدہ رکھی ہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کب کیا جائے گا۔ کبیر خان کے مطابق ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کیلئے مداحوں کی توقعات بہت زیادہ ہوگی۔‘‘ سلمان خان کے اس فیصلے سے ان کے مداح برہم ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سلمان خان کے مداح ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھئے: پہلگام دہشت گرد حملہ: ہند پاک زیر حکومت کشمیر پر سیاحت کے طویل قحط کا خطرہ

حال ہی میں کبیر خان نے ’’ببر شیر‘‘ کی ہدایتکاری کی ہے۔ سلمان خان نے فلم کی اسکرپٹ کو پسند کیا ہے لیکن وہ گلوان تنازع پر مبنی فلم کے بعد ہی ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کے سیکوئل کو ترجیح دیں گے۔ کبیر خان اس تعلق سے غیر یقینی صورتحال کا شکار تھے کہ بجرنگی بھائی جان کے سیکوئل پر ابھی کام کیا جائے گا یا نہیں۔ اسی دوران سلمان خان نے گلوان تنازع پر مبنی فلم پر اپنی توجہ مرکوزکرلی ہے۔ اب بھی سلمان خان اور کبیر خان کے درمیان گفتگو جاری ہے۔ بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل ، ’’گلوان تنازع ‘‘ پر مبنی فلم کے بعد سلمان خان کا دوسرا پروجیکٹ ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھئے: غزہ جنگ کی توسیع کا مطلب ہے یرغمالوں کی قربانی: حماس

سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘
سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے باکس آفس پر صرف ۱۰۳؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور ایک تباہ کن فلم ثابت ہوئی تھی۔ یہ سلمان خان کی فلاپ فلموں میں سے ایک ہے جسے ۲۰۰؍ کروڑ روپے کے بجٹ سے بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK