Inquilab Logo

عامر کا اپنے مداح کو خوبصورت جواب

Updated: March 10, 2024, 10:20 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے حوالے سے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔

Aamir Khan. Photo: INN
عامر خان۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے حوالے سے ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔ فلم کی شوٹنگ جاری ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ سال کے آخر میں کرسمس کے موقع پر ریلیز بھی ہوجائے گی۔ فی الحال ان کی پروڈیوس کی ہوئی فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ فلم شائقین کو تفریح فراہم کر رہی ہے۔ اسی فلم کے پروموشن میں عامر خان نے گزشتہ دنوں اپنے مداحوں سے ’لائیو چیٹ‘ کیا جس میں ایک مداح نے عامر خان کو شاہ رخ خان کی طرح ایکشن فلم کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کا انہوں نے بہت خوبصورت جواب دیا۔ لائیو سیشن کے دوران مداح نے عامر خان سے کہا کہ ’’سر! آپ کو پٹھان جیسی فلمیں کرنی چاہئے۔ ‘‘ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ’’یار شاہ رخ خان بنارہا ہے نا اچھی فلم پٹھان جیسی۔ میں بناتا ہوں ’ لاپتہ لیڈیز‘، آپ وہ دیکھو۔ ‘‘ خیال رہے کہ ’لا پتہ لیڈیز‘ کو باکس آفس پر اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ فلم کی ہدایت کار عامر خان کی سابقہ بیوی کرن راؤ ہیں۔ جینیلیا ڈی سوزا بھی اس فلم کا اہم حصہ ہوں گی البتہ باقی اسٹار کاسٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ خیال رہے کہ فلم’لال سنگھ چڈھا‘ کی ریلیز اور اس کی ناکامی کے بعد عامر خان نے اداکاری سے ایک وقفہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس کے بعد وہ ’ستارےزمین پر‘ کے ذریعہ پردۂ سیمیں پر نظر آئیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK