Inquilab Logo

ہم کورونا کے ساتھ کرینہ سے بھی نمٹ رہے تھے

Updated: April 14, 2021, 11:38 AM IST | Agency | Mumbai

عامر خان اور کرینہ کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’ `لال سنگھ چڈھا ‘گزشتہ برس کرسمس پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے یہ شوٹ نہیں ہوسکا اور ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اب امید کی جارہی ہے کہ فلم رواں سال کرسمس پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔

Aamir Khan. Picture:INN
عامر خان۔تصویر :آئی این این

عامر خان اور کرینہ کپور کی اداکاری سے سجی فلم’ `لال سنگھ چڈھا ‘گزشتہ برس کرسمس پر ریلیز ہونے والی تھی لیکن کورونا کی وجہ سے یہ شوٹ نہیں ہوسکا اور ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ اب امید کی جارہی ہے کہ فلم رواں سال کرسمس پر ریلیز کی جاسکتی ہے۔ عامر نے حال ہی میں ایک ویڈیو میں `لال سنگھ چڈھا پر گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے چٹکی لیتے ہوئے کہا کہ جب پوری دنیا کورونا کی وبا سے نمٹ رہی تھی وہیں’ `لال سنگھ چڈھا‘ کو کورونا کے ساتھ ساتھ  کرینہ کپور سے بھی نمٹنا پڑاکیونکہ وہ حاملہ تھیں۔عامر ویڈیو میں کہتے ہیں’’ مجھے نہیں معلوم کہ آپ کو یاد ہے یا نہیں۔ `’فاریسٹ گمپ ‘  ایک پنکھ سے شروع ہوتا ہے جو ہوا میں اڑتا ہوا اور لوگوں کے کاندھوں  سے ہوتے ہوئے ایک کار پر چلا جاتا ہے۔ہوا اسے یہاں  وہاں لے جاتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار ادویت چندن اور میں اکثر مذاق میں یہ کہتے ہیں کہ ہم نے اس فلم کیلئے اپنی زندگی کو پنکھ کی طرح بنا دیا ہے۔  ہوائیں ہمیں مختلف سمتوں میں دھکیل رہی ہیں اور ہم ایک طرح سے اس کے ساتھ بہہ رہے ہیں۔‘‘عامر نے مزید کہا ’’ہم یہ معلوم کر رہے تھے کہ ہم کہاں پہنچیں گے۔ کیوں کہ جہاں پوری دنیا کورونا کے ساتھ  نپٹ رہی تھی ، ہم کورونا کے ساتھ ساتھ فلم کی ہیروئین کرینہ کے ساتھ بھی نمٹ رہے تھے(ان کا خیال رکھ رہے تھے) ۔ وہ حاملہ تھیں۔ ایک اور پیچیدگی۔ ہوا کے ایک اور جھونکے نے پھر یہاں دھکیلا تھا۔ لیکن ابھی کے لئے حالات ٹھیک ہورہے ہیں اور قابو میں ہیں۔ امید ہے کہ سال کے آخر تک ہمیں فلم دیکھنا نصیب ہوجائے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK