عامر خان نے راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں ماضی میں اپنے خاندان کو درپیش مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ ٹینس میں جیتنے والے پیسے اپنی امی کو دیتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ وہ ان کے ذاتی استعمال کی اشیاء ان پیسوں سے خرید لیں-"
EPAPER
Updated: June 03, 2025, 10:41 PM IST | Mumbai
عامر خان نے راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں ماضی میں اپنے خاندان کو درپیش مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "وہ ٹینس میں جیتنے والے پیسے اپنی امی کو دیتے تھے اور ان سے کہتے تھے کہ وہ ان کے ذاتی استعمال کی اشیاء ان پیسوں سے خرید لیں-"
بالی ووڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے حال ہی میں راج شمانی کے پوڈکاسٹ میں ماضی میں اپنے خاندان کو درپیش مالی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے باوجود ان کی زندگی آسان نہیں تھی- البتہ کم عمری میں ہی وہ ذمہ دار بن گئے تھے کیونکہ ان کے والد طاہر حسین کو ایک بڑے مالی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا-
عامر خان نے ماضی میں اپنے خاندان کو درپیش مالی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "ہمارے گھر میں بہت سے مالی مسائل تھے- عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ فلم پروڈیوسرز کے پاس بہت سے پیسے ہوتے ہیں، لیکن ایسا نہیں ہے بہت سے پروڈیوسرز کو ذریعہ معاش کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے- میرے ابا جان کی ایک فلم تھی "لاکٹ"، جسے بنانے میں ۸؍ سال کا عرصہ درکار ہوا تھا- فلم کے اداکاروں کے شیڈول میں مسئلہ ہونے کی وجہ سے جس فلم کی شوٹنگ کو ایک سال یا ڈیڑھ سال میں ختم ہونا تھا، اسے بنانے میں ۸؍ سال لگے-"
۸؍ سال تک آمدنی کا کوئی ذریعہ نہ تھا: عامر خان
عامر خان نے انکشاف کیا کہ "۸؍ سال تک گھر میں کوئی آمدنی نہیں تھی- ابا جان نے قرض لیا تھا اور اس پر ۳۶؍ فیصد بیاض تھا-"
بچپن میں عامر خان کو ٹینس سے دلچسپی تھی- انہوں نے اس تعلق سے کہا کہ "میں ٹینس کے مقابلوں میں کھیلتا تھا- چونکہ میں گھر کے حالات سے واقف تھا اس لئے ٹینس میں جیتنے والے پیسے امی کو دیتا تھا اور ان سے کہتا تھا کہ وہ میری چیزیں، جیسے میرے لئے جوتے اور کپڑے، خریدنا ہو تو ان پیسوں سے خرید لیا کریں- میں یہ سب کہہ رہا ہوں تو مجھے احساس ہورہا ہے کہ میں کم عمری ہی میں ذمہ دار بن تھا-"