• Sun, 22 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان ’پی کے ‘کے تعلق سے مکمل طور پر مطمئن نہیں تھے

Updated: February 22, 2026, 9:15 PM IST | Mumbai

عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ وہ اور ہدایت کار راجکمار ہیرانی اپنی ۲۰۱۴ء کی سپر ہٹ فلم ’’پی کے ‘‘ سے بالکل خوش نہیں تھے۔ اس تعلق سے عامر خان نے انکشافات کئے ہیں۔

Aamir Khan in PK And OMG.Photo:INN
عامر خان پی کے میں اور او ایم جی۔ تصویر:آئی این این

عامر خان نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی فلم ’’پی کے‘‘ کی اصل اسکرپٹ مختلف تھی۔ لیکن کچھ ایسا ہوا جس سے راجکمار ہیرانی پوری طرح مطمئن نہیں تھے۔ یہ فلم۲۰۱۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
عامر خان کا انکشاف 
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق  عامر خان نے کہا کہ پی کے  بہت کامیاب رہی، لیکن راجو (راجکمار ہیرانی) اور میں دونوں ہی اس سے پوری طرح مطمئن نہیں تھے۔ ہم نے تبدیلیاں کیں کیونکہ `’’او ایم جی ‘‘ میں کچھ مماثلتیں تھیں۔ کہانی میں ایک اجنبی تھا، جس نے اسے مختلف بنا دیا، لیکن پھر بھی کچھ مماثلتیں تھیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلیز سے قبل دونوں نے فلم سے مکمل طور پر خوش نہ ہونے پر بات کی لیکن یہ ان کی بہترین کوشش تھی۔

یہ بھی پڑھئے:اوساسونا کی ریئل میڈرڈ کے خلاف حیران کن فتح، خطاب کی دوڑ دلچسپ


 ’’پی کے‘‘ کے بارے میں
ڈائریکٹر   راجکمار ہیرانی ،کاسٹنگ : عامر خان، انوشکا شرما، سشانت سنگھ راجپوت (آنجہانی)، بومن ایرانی، سوربھ شکلا، سنجے دت۔فلم پی کے  ریلیز کے وقت سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندوستانی فلم بن گئی۔ تین سال بعد ’’باہوبلی۲‘‘  اور’’دنگل‘‘ نے یہ ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ بھی پڑھئے:ہنداور امریکہ کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے پر بات چیت کی ری شیڈول


عامر خان ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟
راج کمار ہیرانی اور عامر خان کو دادا صاحب پھالکے کی بائیوپک پر ایک ساتھ کام کرنا تھا، لیکن تخلیقی اختلافات کی وجہ سے یہ پروجیکٹ فی الحال رُکا ہوا ہے۔ عامر خان آخری بار ’’ہیپی پٹیل: خطرناک جاسوس‘‘ میں نظر آئے تھے، جس میں عمران خان اور ویر داس بھی تھے۔ عامر اس وقت اپنی پروڈکشن ’’ایک دن‘‘  پر کام کر رہے ہیں، جس میں ان کے بیٹے جنید خان اور سائی پلوی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK