Inquilab Logo

عامر خان اب ’ستارے زمین پر‘ لائیں گے

Updated: October 12, 2023, 9:14 AM IST | Mumbai

عامرخان نےحال ہی میں اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘کا اعلان کیا ہے۔ اس بڑے اعلان کے ساتھ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ فلم لوگوں کو ان کی خامیوں کے ساتھ قبول کرنے کے تصور پر بنائی جائے گی

Aamir Khan
عامر خان

 عامرخان نےحال ہی میں اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘کا اعلان کیا ہے۔ اس بڑے اعلان کے ساتھ انہوں نے بتایا ہے کہ یہ فلم لوگوں کو ان کی خامیوں کے ساتھ قبول کرنے کے تصور پر بنائی جائے گی۔حال ہی میں، دہلی میںمنعقد نیوز ۱۸؍ کےامرت رتن سمان شوکے دوران، عامر نے اعلان کیا ہےکہ وہ جلد ہی فلم ’ستارے زمین پر‘ کیلئےکام شروع کریں گے۔ یہ فلم ان کی ۲۰۰۷ءمیں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘کا سیکوئل ہوگی۔ جب کہ پہلی فلم میں انہوں نے ایک لڑکے (ایشان) کی مدد کی تھی، وہیں آنے والی فلم ستارے زمین پرمیں وہ ۹؍چھوٹے بچوں کی مدد کرتے نظر آئیں گے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو فلم بچوں کو ان کی خامیوں کے ساتھ قبول کرنے پر روشنی ڈالے گی۔تقریب کےدوران عامرنےکہا کہ میں نے اس بارے میں کبھی بات نہیںکی اور اب بھی زیادہ کچھ نہیں کہہ سکوں گا۔ لیکن میں اس کا عنوان بتا سکتا ہوں۔فلم کا ٹائٹل ’ستارے زمین پر‘ہوگا۔ آپ کو میری فلم تارے زمین پر یاد ہو گی اور اس فلم کا نام بھی یہی ہے ستارے زمین پر کیونکہ اب ہم اس تھیم کے ساتھ۱۰؍قدم آگے جا رہے ہیں۔ تارے زمین پر ایک جذباتی تھیم تھی، لیکن اب ہماری فلم آپ کو ہنسائے گی۔ اس فلم نے آپ کو رلا دیا، یہ فلم آپ کو محظوظ کرے گی۔ پچھلی فلم میں میں نے ایشان نامی کردار کی مدد کی تھی، اب۹؍بچے میری مدد کریں گے۔واضح رہے کہ عامر خان نے۲۰۲۲ءمیںفلم لال سنگھ چڈھا کے فلاپ ہونےکےبعد اداکاری سے وقفہ لے لیاتھا۔اگرچہ وہ پروڈکشن میں سرگرم ہیں۔ اب عامر فلم’ستارے زمین پر‘سے واپسی کریں گے۔ اگر رپورٹس پر یقین کیا جائے تو آر ایس پرسنا اس فلم کے ہدایت کارہونگے۔ عامر خان نے۳؍اکتوبرکوفلم لاہور ۱۹۴۷ءکااعلان کیا ہے۔ یہ فلم ان کےپروڈکشن ہاؤس عامر خان فلمز کے بینر تلے بنائی جائے گی جس کی ہدایت کاری راج کمار سنتوشی کریں گے، جو گھائل، گھاتک جیسی فلمیں بنا چکے ہیں۔ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ سنی دیول بھی نظر آئیں گے۔فلم کا بجٹ تقریباً ۱۰۰؍کروڑ روپے ہوسکتا ہے۔

aamir khan Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK