• Mon, 27 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیوش شرما کی سالگرہ کا خصوصی اعلان ، پیپل میڈیا فیکٹری سے ہاتھ ملایا

Updated: October 26, 2025, 10:10 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آیوش شرما پیپل میڈیا فیکٹری پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ ایک پین انڈیا فلم کے لیے تعاون کرنے والے ہیں ۔

Aayush Sharma.Photo:INN
آیوش شرما۔ تصویر:آئی این این

سالگرہ کا سرپرائز! آیوش شرما نے پیپل میڈیا فیکٹری کے راجہ صاحب پروڈکشن بینر کے ساتھ ایک پین انڈیا فلم کا اعلان کیاہے۔پروڈکشن ہاؤس پیپلز میڈیا فیکٹری نے آیوش شرما کے ساتھ ایک پین انڈیا پروجیکٹ کا اعلان کیا۔اپنی سالگرہ کے خاص موقع پر آیوش شرما نے اپنے فلمی کریئر کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔اداکار نے اتوارکو  اعلان کیا کہ وہ ایک بڑے اوردیرینہ  پروجیکٹ کے لیے مشہور پین انڈیا پروڈکشن ہاؤس پیپل میڈیا فیکٹری کے ساتھ ٹیم بنانے والے  ہیں۔ یہ فلم   پورے ہندوستان میں ریلیز کی جائے گی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by @peoplemediafactory

اس مشہور پروڈکشن ہاؤس نے آج تک کئی یادگار فلمیں پروڈیوس کی ہیں، جن میں راجہ صاحب، میرائی اور گڈچاری جیسے آنے والے پروجیکٹس شامل ہیں۔آیوش شرما نے اس موقع پر کہا کہ’’پیپل میڈیا فیکٹری جیسے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ میں پچھلے کچھ برسوں سے ان کی فلمیں دیکھ رہا ہوں اور ہر بار یہ سنیما کا تجربہ رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ان چند پروڈکشن ہاؤسیز میں سے ایک ہے جو ہندوستانی سنیما کی حدود کو آگے بڑھا رہا ہے۔ میں اس سفر کو شروع کرنے کیلئے  بہت پرجوش ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:فرحان اختر اور سکھویندر سنگھ دادا کشن کی جئے کے لیے متحد

یویاتری  اور انتم : دی فائنل تروتھ  جیسی کم کامیاب فلموں میں متنوع کردار ادا کرنے کے بعد آیوش شرما نے مسلسل نئے اور منفرد کرداروں کا انتخاب کیا ہے۔ یہ جذبہ انہیں ہدایتکاروں اور پروڈیوسرس کے لیے ایک قابل اعتماد اداکار بنا دیتا ہے۔دریں اثنا، آیوش اپنی آنے والی فلم مائی پنجابی نکاح کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جو ہلکے پھلکے، تفریحی  اور رشتوں پر مبنی کہانی ہے  اور اب، اس نئی فلم کے ساتھ، آیوش شرما اپنے کریئر میں دو مضبوط اور متنوع پروجیکٹس شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK