Inquilab Logo Happiest Places to Work

ابھیشیک بنرجی نے ’’استری‘‘ اور’’ مرزاپور‘‘ پر کہا کہ فرنچائز فلموں سے خوش ہوں

Updated: May 22, 2026, 5:02 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اس وقت فرنچائز فلموں سے جگمگا رہا ہے۔ ہارر-کامیڈی یونیورس سے لے کر اسپائی یونیورس تک، ہر طرف فرنچائز کا دور چل رہا ہے اور جب شاندار پرفارمنس کی بات آتی ہے تو ابھیشیک بنرجی کا نام سب سے پہلے یاد آتا ہے۔

Abhishek.Photo:INN
ابھیشیک۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اس وقت فرنچائز فلموں سے جگمگا رہا ہے۔ ہارر-کامیڈی یونیورس سے لے کر اسپائی یونیورس تک، ہر طرف فرنچائز کا دور چل رہا ہے اور جب شاندار پرفارمنس کی بات آتی ہے تو ابھیشیک بنرجی کا نام سب سے پہلے یاد آتا ہے، خاص طور پر’’استری‘‘ اور ’’مرزاپور‘‘ جیسے یادگار پروجیکٹس کے ذریعے۔ اداکار بڑے پردے اور او ٹی ٹی دونوں پر مسلسل زبردست اداکاری پیش کر رہے ہیں۔
بنرجی دو بڑی فلمی اور اسٹریمنگ فرنچائزیز کا اہم حصہ رہے ہیں۔ وہ میڈاک کے سپرنیچرل یونیورس میں پیارے’’جنا‘‘ کے کردار میں نظر آتے ہیں، جس کی شروعات ’’استری‘‘ سے ہوئی تھی اور اب اس میں ’’مُنجیا‘‘، ’’بھیڑیا‘‘، ’’استری ۲‘‘ اور’’تھاما‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ دوسری جانب، پرائم ویڈیو کی ہٹ سیریز ’’مرزاپور‘‘ میں وہ’’کمپاؤنڈر‘‘‘ کے انٹینس کردار میں دکھائی دیے تھے اور اب ستمبر میں ریلیز ہونے والی ’’مرزاپور: دی مووی‘‘ میں دوبارہ اپنی اسی کردار میں نظر آئیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فرنچائز فلموں میں بار بار ایک ہی کردار نبھانا انہیں دہراؤ یا محدود محسوس ہوتا ہے، تو ابھیشیک نے نہایت دلچسپ انداز میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا’’میں مڈل کلاس فیملی سے آتا ہوں۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ فرنچائز فلمیں بن رہی ہیں۔ یہ میری ایف ڈی یعنی فکسڈ ڈپازٹ ہیں، اس لیے مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جتنی زیادہ فرنچائزیز میں مجھے کاسٹ کر سکتے ہو کرو۔ پیسے دیتے رہو اور میں اپنی طرف سے بہترین دینے کی کوشش کروں گا۔ مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔۳، ۴، ۵؍ پارٹس بناؤ، مجھے فرق نہیں پڑتا۔‘‘
کاسٹنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے اور آج ایک بہترین اداکار کے طور پر پہچان بنانے والے ابھیشیک بنرجی کے لیے کامیابی اور اسٹارڈم کا مطلب بالکل واضح ہے۔’’استری ۲‘‘ جیسی کمرشیل فلموں سے لے کر ’’اسٹولن‘‘ جیسی انڈی فلموں کے درمیان توازن قائم کرنے والے اداکار چاہتے ہیں کہ ناظرین انہیں ان کی اداکاری کے لیے یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھئے:اقتدار میں رہوگے تو مذاق بھی بنے گا:ویر داس کا ناقدین کو جواب


انہوں نے کہاکہ ’’ابھی میں اندر آ رہا تھا تو سیکوریٹی گارڈ نے مجھے دیکھ کر کہاکہ ’’مرزاپور، کمپاؤنڈر؟‘‘ مجھے لگتا ہے کہ یہی وہ جڑاؤ ہے، یہی وہ رشتہ ہے جو میں اپنے ناظرین کے ساتھ بنانا چاہتا ہوں۔ ابھی بہت لمبا سفر باقی ہے، لیکن یہ اس کی شروعات ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے میری اداکاری کے لیے جانیں، نہ کہ اس کے باہر میں کیسا ہوں اس کے لیے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:حیدرآباد اور بنگلور کے درمیان ٹاپ پوزیشن کیلئے جنگ!


’’اسٹولن‘‘ اور’’ٹوسٹر‘‘ سے ناظرین کا دل جیتنے کے بعد اب ابھیشیک بنرجی ’’لیگیسی‘‘ میں آر مادھون کے ساتھ، ’’لسٹ اسٹوریز ۲‘‘، ’’مرزاپور: دی مووی‘‘ میں اوریجنل کاسٹ کے ساتھ، ’’سائیڈ ہیروز‘‘ میں رکول پریت سنگھ اور نورا فتحی کے ساتھ،’’سیکشن ۸۴‘‘ میں امیتابھ بچن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ وہ اپنی تحریری پروجیکٹ ’’ بندر‘‘ پر بھی کام کر رہے ہیں، جس کی ہدایت کاری انوراگ کشیپ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK