Inquilab Logo

اداکار علی فضل نے شارٹ فلم میں اہم کردار اداکیا

Updated: September 27, 2021, 2:40 PM IST | Agency | Mumbai

علی فضل جو حال ہی میں نیٹ فلکس کے رے اینتھولوجی میں ناقابل فراموش  ایپسٹ کے کردار میں نظر آئے تھے ، نے ایک شارٹ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ یہ ایک بلا عنوان سائنس فکشن شارٹ فلم ہے جسے حال ہی میں ممبئی میں ۴؍ دن کے لیے شوٹ کیا گیاتھا۔

PictureActor Ali Fazal .Picture:INN
اداکار علی فضل ۔ تصویر: آئی این این

علی فضل جو حال ہی میں نیٹ فلکس کے رے اینتھولوجی میں ناقابل فراموش  ایپسٹ کے کردار میں نظر آئے تھے ، نے ایک شارٹ فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ یہ ایک بلا عنوان سائنس فکشن شارٹ فلم ہے جسے حال ہی میں ممبئی میں ۴؍ دن کے لیے شوٹ کیا گیاتھا۔ فلمساز اور  ڈائریکٹر آرتی کادو نے اس کی کہانی لکھی ہے اور ہدایتکاری کی ہے۔خیال رہے کہ آرتی کادو کا نام  حیرت انگیز سائنس فکشن فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہے۔ ان کی پچھلی شارٹ فلم ۵۵؍ کلومیٹر فی سیکنڈ تھی  جس میں ریچا چڈھا  نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ اپنی اگلی فلم کے لیے ، اب وہ علی فضل کے ساتھ کام کررہی ہیں جس میں علی نے مرکزی کردارادا کیاہے۔ فلم کے اداکاروں اور پروڈیوسر کی جانب سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اس فلم کے بارے میں فی الحال زیادہ کچھ نہیں بتایا جا سکتا تاہم فلمسازوں کی جانب سے اس کے بارے میں جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔ اداکارعلی فضل بتا یا ’’آرتی کے ساتھ کام کرنا ایک حیرت انگیز تجربہ رہا ہے۔ مجھے یہ کہنا ہے کہ میں نے واقعی ان کے ساتھ شوٹنگ میں لطف اٹھایا اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اپنے کام میں انتہائی باصلاحیت ہیں۔ ہم نے صرف ۴؍ دن کے  وقفے میں پوری فلم کی شوٹنگ ممبئی میں کی۔ میری خواہش ہے کہ میں شارٹ فلم کے بارے میں مزید تفصیلات شیئر کروں ، لیکن پہلے اس کا سرکاری اعلان ہوجائے ۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK