Inquilab Logo

اداکارہ ادیتی راؤ حیدری نے لگژری کار خرید لی

Updated: May 06, 2022, 12:17 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ ادیتی راؤ حیدری لگژری کار آؤڈی کا جدید ماڈل خریدنے والی سلیبریٹیز میں شامل ہوگئی ہیں۔

Aditi Rao Hydari taking the car key.Picture:INN
ادیتی راؤ حیدرکو کار کی چابی لیتےہوئے ۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ، رقاصہ اور گلوکارہ ادیتی راؤ حیدری لگژری کار آؤڈی کا جدید ماڈل خریدنے والی سلیبریٹیز میں شامل ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی نئی آؤڈی کیو سیون ایس یو وی خرید لی ہے۔کار کی چابی کی وصولی کے موقع پر کار برانڈ کے ممبئی میں واقع شو روم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی ایک تصویر بھی شیئر کی گئی ہے، جس میں وہ سرخ لباس میں ملبوس ہیں اور کار کی چابی اور گلدستہ وصول کررہی ہیں۔یاد رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران بالی ووڈ کے جن دیگر سلیبریٹیز نے آؤڈی کی جدید ماڈل کی کار خریدی ہے، ان میں شانیا کپور، تیجاسوی پرکاش اور عطیہ شیٹی شامل ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بالی ووڈ سلیبریٹیز میں یہ کار کافی پسند کیا جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK