Inquilab Logo

اداکارہ پاکھی ہیگڑے اوراداکارعلی فضل یو پی آرٹسٹ ایوارڈ سے سرفراز

Updated: December 28, 2023, 8:41 AM IST | New Delhi

یہاں ایک پررونق تقریب میں اتر پردیش کے سینئر آئی اے ایس افسر اونیش اوستھی نے اداکارہ پاکھی ہیگڑے اور اداکار علی فضل کویو پی آرٹسٹ ایوارڈ سے سرفرازکیا۔

Pakhi Hegde
پاکھی ہیگڑے

یہاں ایک پررونق تقریب میں اتر پردیش کے سینئر آئی اے ایس افسر اونیش اوستھی نے اداکارہ پاکھی ہیگڑے اور اداکار علی فضل کویو پی آرٹسٹ ایوارڈ سے سرفرازکیا۔ اس موقع پر اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ،بالی ووڈ کے کئی بڑے اداکاروں اور اداکاراؤں سمیت کئی بڑی ہستیوں کا جھرمٹ تھا۔ اترپردیش آرٹسٹ ایوارڈ اترپردیش حکومت کی طرف سے سماج کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ اس موقع پرپاکھی ہیگڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیےبڑے فخر کی بات ہے کہ انھیں اتر پردیش کے اس باوقار اعزازکیلئےمنتخب کیا گیا۔ اس سے انہیں اپنے کام میں عمدگی لانے کی ترغیب ملےگی اور مستقبل میں بھی وہ بہتر کام کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ معاشرےپر اس کا مثبت اثر پڑسکے اور نوجوانوں کی سوچ معاشرے کے مفاد میں کام کرے۔اس موقع پر سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکھی ہیگڑے نے کہا کہ آج اس موقع پر ہم اس تقریب کے چیئرمین نتن مشرا جی، وامق خان جی،پرمود گپتا جی، نائب وزیر اعلیٰ اونیش اوستھی جی کے خاص طور پر مشکور ہیں۔خیال رہے کہ فلم اور تفریحی دنیا میں پاکھی ہیگڑے کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ انہوں نے اس فلم انڈسٹری میں جو بھی کام کیا ہے، وہ اپنے آپ میں آج کی اداکاراؤں کیلئےایک سنگ میل کی حیثیت رکھتاہے۔ پاکھی ہیگڑے نےکئی فلموں اور ٹی وی سیریلوں میں بااثر کرداروں کے لیے متعددانعامات اور اعزازات حاصل کیے ہیں۔ یہاں پاکھی ہیگڑے کی شخصیت میں مزید چار چاند لگ گیا جب انہیں اترپردیش آرٹسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر پاکھی ہیگڑے کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور اداکار علی فضل کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

ali fazal Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK