• Thu, 19 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسٹریلیا کی مہم انتہائی ناقص تھی: رکی پونٹنگ اپنی ٹیم پر برس پڑے

Updated: February 18, 2026, 9:07 PM IST | New Delhi

سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی مایوس کن کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے انتہائی ناقص قرار دیا ہے۔ پونٹنگ کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے ہاتھوں شکست نے ٹورنامنٹ سے آسٹریلیا کے باہر ہونے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

Ricky Ponting.Photo:INN
رکی پونٹنگ۔ تصویر:آئی این این

سابق آسٹریلیائی کپتان رکی پونٹنگ نے آئی سی سی مینز ٹی۲۰؍ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی مایوس کن کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے انتہائی ناقص قرار دیا ہے۔ پونٹنگ کا کہنا ہے کہ زمبابوے کے ہاتھوں شکست نے ٹورنامنٹ سے آسٹریلیا کے باہر ہونے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔رکی پونٹنگ نے `دی آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین میں سے صرف ایک میچ جیتنا آسٹریلیا جیسی ٹیم کے لیے شرمناک ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز اور ٹم ڈیوڈ کی مختلف مراحل پر عدم دستیابی نے ٹیم کا توازن بگاڑ دیا۔ 
پونٹنگ کے مطابق، یہ سوچنا بھی تکلیف دہ ہے کہ زمبابوے نے آئی سی سی ایونٹ میں آسٹریلیا کو آؤٹ پلے کر دیا۔سری لنکا کے خلاف محض ۲۰؍رنز پر۶؍ وکٹ گنوانے جیسے لمحات نے ٹیم کی کمر توڑ دی۔دو بار ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان نے اعتراف کیا کہ آسٹریلیا کے باہر ہونے کے بعد انہیں اپنے ہندوستانی دوستوں کی جانب سے مذاق اور طنز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا،عام طور پر میں ہی وہ شخص ہوتا ہوں جو جوابی طنزیہ پیغامات بھیجتا ہے، لیکن اس ٹورنامنٹ میں صورتحال بالکل مختلف ہے، مجھے یہ سب برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔
پونٹنگ نے ۲۰۲۸ء کے ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ (جس کی میزبانی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کریں گے) کے لیے ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پونٹنگ نے زور دے کر کہا کہ آئی سی سی ٹرافیز جیتنا ہی کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑا مقصد ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بہترین کھلاڑیوں کا وقت پر پرفارم نہ کرنا ہی اس ناکامی کی اصل وجہ بنا۔

یہ بھی پڑھئے:سدھانت چترویدی، یوراج سنگھ کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہش مند

دوسری طرف سابق عظیم فاسٹ بولر گلین میک گرا نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کا رعب و دبدبہ ختم ہو گیا ہے۔مارننگ ہیرالڈ سے بات کرتے ہوئے گلین میک گرا نے کہاکہ ’’ہم نے اس ورلڈ کپ کے آغاز میں ہی تشویش ظاہر کی تھی۔ ٹورنامنٹ کے نتائج حیران کن نہیں ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم کی برتری ختم ہو چکی ہے۔‘‘گلین میک گرا نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں کیمرون گرین کو شامل کرنے پر سلیکٹرز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹرز نے اسٹیو اسمتھ پر ترجیح دیتے ہوئے کیمرون گرین کو ٹیم میں شامل کیا تھا، لیکن اگر وہ بولنگ نہیں کر پا رہے تو پھر ٹیم میں ان کی جگہ کیسے بنتی ہے؟

یہ بھی پڑھئے:رئیل میڈرڈ کی بنفیکا کے خلاف جیت: نسل پرستی کے الزامات سے میچ متاثر

کیمرون گرین کو ایک آل راؤنڈر کے طور پر ورلڈ کپ میں منتخب کیا گیا تھا، لیکن وہ بیٹنگ میں ناکام رہے اور بولنگ سے بھی تقریباً دور رہے۔گرین نے گروپ اسٹیج کے تین میچوں میں ۲۴؍ رنز بنائے ہیں، جن میں ایک میچ میں صفر بھی شامل ہے۔ جبکہ تین میچوں میں وہ صرف ۷؍ گیندیں ہی کروا سکے۔ اس کے بعد سے ہی ان کے انتخاب پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK