• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اڈانی پورٹس، اڈانی گرین اور اڈانی انرجی سالیوشنز کو مضبوط ریٹنگ ملی

Updated: January 30, 2026, 6:19 PM IST | New Delhi

جاپان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (جے سی آر اے) نے جمعہ کے روز اڈانی گروپ کی تین کمپنیوں اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ (اے پی ایس ای زیڈ)، اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) اور اڈانی انرجی سالیوشنز لمیٹڈ (اے ای ایس ایل) کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کریڈٹ ریٹنگز فراہم کیں۔

Adani.Photo:INN
اڈانی۔ تصویر:آئی این این

جاپان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (جے سی آر اے) نے جمعہ کے روز اڈانی گروپ کی تین کمپنیوں  اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ (اے پی ایس ای زیڈ)، اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ (اے جی ای ایل) اور اڈانی انرجی سالیوشنز لمیٹڈ (اے ای ایس ایل) کو مستحکم آؤٹ لک کے ساتھ طویل مدتی غیر ملکی کرنسی کریڈٹ ریٹنگز فراہم کیں۔
معروف جاپانی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ کو اے  (اسٹیبل) ریٹنگ دی ہے جبکہ اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ اور اڈانی انرجی سالیوشنز لمیٹڈ دونوں کوبی بی بی+ (مستحکم) ریٹنگ دی گئی ہے۔ یہ ریٹنگز ہندوستان کی خود مختار (سوورین) ریٹنگ  بی بی بی+  کے مساوی ہیں۔
اڈانی گروپ کے گروپ چیف فنانشل آفیسر جگیشندر سنگھ نے کہا کہ ’’یہ اہم ریٹنگز اڈانی گروپ کی منظم مالی نظم و نسق، مضبوط بیلنس شیٹ اور ہمارے متنوع انفراسٹرکچر میں عالمی معیار کی کارکردگی کے تئیں ہماری وابستگی کی عکاس ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہاکہ ’’یہ ہمارے کاروباری ماڈل کی گہرائی اور مضبوطی کی توثیق کرتی ہیں اور عالمی قرض دہندگان، ادارہ جاتی سرمایہ کاروں اور کیپٹل مارکیٹس کی جانب سے ہماری طویل مدتی حکمتِ عملی پر ظاہر کیے گئے اعتماد کو اجاگر کرتی ہیں۔ یہ حمایت ہندوستان  کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ہماری پوزیشن کو مزید مضبوط کرتی ہے اور پائیدار، اعلیٰ معیار کی ترقی فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے:’’گاندھی ٹاکس‘‘ کی ریلیز کے تعلق سے ادیتی راؤ حیدری پرجوش ہیں

اڈانی پورٹس کو دی گئی مضبوط ریٹنگ اس کی مستحکم کریڈٹ پروفائل، متنوع اثاثہ جاتی بنیاد اور مضبوط نقدی بہاؤ پیدا کرنے کی صلاحیت کی تصدیق کرتی ہے، اور اسے ان چند منتخب ہندوستانی انفراسٹرکچر کمپنیوں کے گروپ میں شامل کرتی ہے جنہیں کسی بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے ملک کی سوورین ریٹنگ سے بلند درجہ بندی حاصل ہوئی ہے۔
یہ ریٹنگز جے سی آر اے کی جانب سے ہندوستانی  انفراسٹرکچر پلیٹ فارمز کو اس سطح پر جانچے جانے کی ابتدائی مثالوں میں سے ایک ہیں، جو عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ اڈانی گروپ کی بڑھتی شراکت داری اور بین الاقوامی کریڈٹ معیارات کے ساتھ اس کے بڑھتے ہوئے ہم آہنگی کو ظاہر کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:اقتصادی سروے نے ’ریوڑھی‘ کلچر پر تنقید کی، انتخابی مفت مراعات سے ریاستیں دیوالیہ ہو سکتی ہیں

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق، اڈانی پورٹس اینڈ ایس ای زیڈ کی ساکھ اس کے معاون گروپ کے مساوی ہے۔ ایجنسی نے اس کی بہتر انفراسٹرکچر صلاحیتوں، مسلسل مضبوط منافع، مستحکم طویل مدتی نقدی بہاؤ اور محتاط مالی نظم و نسق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی عوامل کمپنی کو ہندوستانی کی خود مختار غیر ملکی کرنسی ریٹنگ سے بلند مقام پر رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK