بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکاروں میں شمار ہونے والے آدرش گورو کی ہالی ووڈ سیریز ’’ایلین: ارتھ‘‘ کا ورلڈ پریمیر ۱۲؍ اگست کو ہوگا جبکہ اس کا پہلا ایپی سوڈ ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ایف ایکس اینڈ ایف ایکس اور ہولو پر ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 7:04 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکاروں میں شمار ہونے والے آدرش گورو کی ہالی ووڈ سیریز ’’ایلین: ارتھ‘‘ کا ورلڈ پریمیر ۱۲؍ اگست کو ہوگا جبکہ اس کا پہلا ایپی سوڈ ۱۳؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ایف ایکس اینڈ ایف ایکس اور ہولو پر ریلیز ہوگا۔
مشہور ہالی ووڈ سیریز ’’ایلین: ارتھ‘‘ کا پریمیر ۱۲؍ اگست کو ہوگا اور اس کے ہفتے واری ایپی سوڈ ۱۳؍ اگست سے ایف ایکس اینڈ ایف ایکس اور ہولو پر ریلیز ہوں گے۔ تاہم، ہندوستان میں اس کے تمام ایپی سوڈز جیو ہاٹ اسٹار پر ۲۴؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوں گے۔ اس سیریزمیں ایلین اور انسانوں کے درمیان پیش آنے والے حالات کو انتہائی دلچسپ انداز میں بتایا گیا ہے۔ اس کی کاسٹ میں عالمی سطح کے بہترین اداکار وں کو اکٹھا کیا گیا ہے جن میں ہندوستان سے آدرش گورو ہیں جو ’’سلائٹلی‘‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ متاثر کن شخصیت کے مالک نہیں ہیں: سشمیتا سین نے ملاقات یاد کی
ہندوستانی شائقین کو اس سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔ لیکن انہیں یہ انتظار ستمبر تک کرنا ہوگا۔ خبروں کے مطابق اس سیریز کا آخری ایپی سوڈ ۲۴؍ ستمبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہوگا، اور اسی کے ساتھ تمام ایپی سوڈز جیو ہاٹ اسٹار (پریمیم) پر آجائیں گے۔ ’’ایلین: ارتھ‘‘ کی کہانی زمین پر یو ایس سی ایس ایس میجینوٹ کے پراسرار حادثے سے شروع ہوتی ہے۔ یہ تباہی ایسے واقعات کا سلسلہ شروع کر دیتی ہے جو کرہ ارض کے مستقبل کو خطرہ میں ڈال دیتی ہے۔ ڈرامے کا مرکزی کردار وینڈی ہے، جسے سڈنی شینڈلر نے ادا کیا ہے، یہ ایک ہائبرڈ جس کا انسانی شعور مصنوعی جسم کے اندر رکھا گیا ہے۔ اس کی نادر صلاحیتیں اسے آنے والی لڑائی میں اہم بناتی ہیں۔ وینڈی اور اس کی بہن اپنے آپ کو ایک ایسے خطرے میں پاتی ہیں جو انسانوں نے آج تک نہیں دیکھا ہے۔ جیسے جیسے ٹیم چونکا دینے والی سچائیوں سے پردہ اٹھاتی ہے، خطرہ بڑھتا جاتا ہے، اور زمین کی حفاظت کی لڑائی ہر قدم کے ساتھ مزید شدید ہوتی جاتی ہے۔