بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات یاد کرتے ہوئے کہا کہ’’ وہ متاثر کن شخصیت کے مالک نہیں ہیں، اس لئے اس پر بات کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘
EPAPER
Updated: August 13, 2025, 5:53 PM IST | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ایک ملاقات یاد کرتے ہوئے کہا کہ’’ وہ متاثر کن شخصیت کے مالک نہیں ہیں، اس لئے اس پر بات کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔‘‘
ہندوستان کی مس یونیورس سشمیتا سین نے حال ہی میں ۲۰۱۰ء سے ۲۰۱۲ء تک مس انڈیا یونیورس فرنچائز کا انتظام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ اس وقت اس کمپنی کے مالک امریکہ کے موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ تھے۔ اپنی سیریز ’’آریہ‘‘ کی تشہیر کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انہوں نے فرنچائز لینے کی حیرت انگیز پیشکش اور ٹرمپ کی شمولیت سے آنے والے چیلنجوں کو یاد کیا۔ سشمیتا سین نے کہا کہ ’’مس یونیورس آرگنائزیشن نے مجھے بلایا، اور کہا، کیا آپ فرنچائز لینا چاہیں گی؟ میں نے کہا، کیا؟ واقعی؟ یہ ایک خواب جیسا تھا! جب میں نے یہ فرنچائز سنبھالی تو اس کے مالک ڈونالڈ ٹرمپ تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کا ۷۷؍ سال کی عمر میں انتقال
انہوں نے وضاحت کی کہ ’’ٹرمپ میرے براہ راست باس نہیں تھے۔ خوش قسمتی سے، اس وقت میرے باس پیراماؤنٹ کمیونیکیشنز اور میڈیسن اسکوائر گارڈن تھے کیونکہ وہ مس یونیورس کے مالک تھے اور میں ایک سال تک مس یونیورس کی ملازم تھی۔ میں ڈونالڈ ٹرمپ کی فرنچائز کی ’’مالک‘‘ تھی۔‘‘
اگرچہ فرنچائز کنکشن کی وجہ سے ان کی ملاقات ٹرمپ سے ہوئی تھی، لیکن سشمیتا نے ٹرمپ کے متعلق مزید بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ملاقات کے بعد تاثر چھوڑتے ہیں، ضروری نہیں کہ اپنی کامیابیوں یا طاقت کی وجہ سے۔ بلکہ اپنی شخصیت کی وجہ سے بھی۔ مگر ٹرمپ ان میں سے نہیں ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ ۱۹۹۶ء سے ۲۰۱۵ء تک مس یونیورس آرگنائزیشن کے مالک رہے، اس دوران سیاست میں آنے سے پہلے وہ ایک معروف بزنس مین بھی تھے۔ وہ جنوری ۲۰۱۷ء میں امریکہ کے ۴۵؍ ویں اور ۲۰۲۴ء میں ۴۷؍ ویں صدر بنے۔