ناموربالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن (آئی ایف ایف ایم)۲۰۲۵ میں ’ڈائیورسٹی ان سنیما ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔
EPAPER
Updated: August 09, 2025, 12:28 PM IST | Agency | Mumbai
ناموربالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن (آئی ایف ایف ایم)۲۰۲۵ میں ’ڈائیورسٹی ان سنیما ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔
ناموربالی ووڈ اداکارہ ادیتی راؤ حیدری کو انڈین فلم فیسٹیول آف ملبورن (آئی ایف ایف ایم)۲۰۲۵ میں ’ڈائیورسٹی ان سنیما ایوارڈ‘ سے نوازا جائے گا۔ ادیتی راؤ آئی ایف ایف ایم ۲۰۲۵ءمیں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔ ادیتی ایک ایسی فنکار ہیں جنہوں نے ہر پلیٹ فارم اور میڈیم پر اپنی اداکاری سے ایک پہچان بنائی ہے، چاہے وہ مین اسٹریم ہویاآزاد سنیما، او ٹی ٹی ہو یا تھیٹر، اور ہندی کے علاوہ انہوں نے تمل، تیلگو جیسی زبانوں میں بھی بہت سے شاندار کردار ادا کیے ہیں۔ ان کی کثیر جہتی شراکت کو سراہتے ہوئے، انہیں ’ڈائیورسٹی ان سنیما ایوارڈ‘سےنوازا جائے گا۔ ادیتی راؤ حیدری نےاس موقع پر کہا کہ ملبورن کے اس خصوصی فلم فیسٹیول میں مہمان خصوصی بننا اور ’ڈائیورسٹی ان سنیما ایوارڈ‘ حاصل کرنامیرے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے۔