فلم ’’دُھرندھر:دی ریورینج‘‘ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے اور شائقین اس کی سنیما گھروں میں ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ۱۸؍ مارچ کو ہونے والی فلم کی پیڈ پریمیئر اسکریننگز کے لیے ریکارڈ توڑ ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔
EPAPER
Updated: March 16, 2026, 6:07 PM IST | Mumbai
فلم ’’دُھرندھر:دی ریورینج‘‘ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے اور شائقین اس کی سنیما گھروں میں ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ۱۸؍ مارچ کو ہونے والی فلم کی پیڈ پریمیئر اسکریننگز کے لیے ریکارڈ توڑ ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے۔
فلم ’’دُھرندھر:دی ریورینج‘‘ کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے اور شائقین اس کی سنیما گھروں میں ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ۱۸؍ مارچ کو ہونے والی فلم کی پیڈ پریمیئر اسکریننگز کے لیے ریکارڈ توڑ ایڈوانس بکنگ ہو چکی ہے، جو اس بات کا اشارہ دے رہی ہے کہ جمعرات کو ملک بھر میں ریلیز کے بعد فلم باکس آفس پر بڑا طوفان برپا کر سکتی ہے۔
اس کے سیکوئل ’’دُھرندھر ۲‘‘ سے بھی توقع کی جا رہی ہے کہ یہ بالی ووڈ کی تاریخ کی سب سے بڑی اوپننگ ڈے اور اوپننگ ویک اینڈ حاصل کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو نے پہلے ہی اگلے مرحلے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا ہے۔ ورائٹی کے مطابق جیو اسٹوڈیوز نے آدتیہ دھر کو ’’دُھرندھر ۳‘‘ پر کام شروع کرنے کی ترغیب دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسٹوڈیو اس فرنچائز کو ایک بڑے سنیماٹک یونیورس میں تبدیل کرنے کی طویل مدتی صلاحیت دیکھ رہا ہے، تاہم یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا دھر اس خیال کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں یا نہیں۔
فلمی صنعت کے ذرائع کا خیال ہے کہ ’’دُھرندھر ۳‘‘ فرنچائزی اپنے آنے والے سیکوئل سے بھی آگے بآسانی پھیل سکتی ہے۔ ایک تجارتی ذریعے نے ویب سائٹ کو بتایا کہ ’’یہ ایسا موضوع ہے جسے کئی حصوں میں بنایا جا سکتا ہے۔ ’’دُھرندھر ‘‘ کی کامیابی اور اس کے سیکوئل کے گرد غیر معمولی جوش کو دیکھتے ہوئے تیسرا حصہ بننے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔‘‘
ویب سائٹ کے مطابق دھر کے ذہن میں تیسرے باب کا ایک آئیڈیا موجود ہے، لیکن وہ ابھی اس کے لیے حتمی فیصلہ نہیں کر رہے۔ فی الحال جیو اسٹوڈیوز یہ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتا اور اس نے آدتیہ دھر سے کہا ہے کہ کم از کم ’’دُھرندھر ۲‘‘ میں پوسٹ کریڈٹ ٹیزر شامل کریں تاکہ ممکنہ تیسری فلم کی جھلک دے کر ناظرین کا جوش برقرار رکھا جا سکے
تاہم ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اسٹوڈیو کی دلچسپی کی وجہ سے ’’دُھرندھر ۳‘‘ کا اعلان ہو بھی جاتا ہے تو اس سے یہ یقینی نہیں ہو جاتا کہ فلم واقعی بن ہی جائے گی۔ اس کے مطابق دھر عام طور پر روایتی فرنچائز فارمولا اپنانے سے گریز کرتے ہیں اور ہر پروجیکٹ میں نئے خیالات آزمانا پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:آسکر ۲۰۲۶ء: ’’ون بیٹل آفٹر اَندر‘‘ ۶؍ ایوارڈز کے ساتھ بہترین فلم
ڈھائی سال سے زیادہ وقت ’’دُھرندھر ‘‘ پر صرف کرنے کے بعد، اطلاعات کے مطابق فلم ساز اب اسی کہانی کو فوراً آگے بڑھانے کے بجائے کسی بالکل مختلف سنیماٹک دنیا کو دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھر روایتی فلمی یونیورس بنانے کے خاص شوقین نہیں ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ایک ہی رجحان کو دہرانا تخلیقی طور پر محدود کر دیتا ہے۔ذرائع ’’دُھرندھر ‘‘ اس لیے کامیاب ہوئی کیونکہ اس نے وائی آر ایف اسپائی یونیورس اور مقبول جنوبی ہند کی ایکشن فلموں کے روایتی سانچے کو توڑا۔ ممکن ہے دھر خود کو اسی رجحان میں قید نہیں کرنا چاہتے جسے انہوں نے چیلنج کیا تھا۔‘‘چاہے’’دُھرندھر ۳‘‘ بنے یا نہ بنے، آدتیہ دھر پہلے ہی جیو اسٹوڈیوز کے لیے اپنی اگلی فلم ڈائریکٹ کرنے کا معاہدہ کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:پونے: نوجوانوں کی نجی افطار تقریب میں شر پسندوں کی مداخلت، ہتھیاروں سے حملہ
فلمساز، جواُڑی :دی سرجیکل اسٹرائیک کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں، نے مبینہ طور پر اسٹوڈیو کے ساتھ ایک خصوصی فرسٹ لک معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت وہ اس بینر کے لیے متعدد منصوبے تیار اور پروڈیوس کریں گے۔ اگرچہ انہوں نے ابھی اپنی اگلی فلم کو حتمی شکل نہیں دی، لیکن فلمی حلقوں میں یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ ایک بڑے پیمانے کی اساطیری ایکشن فلم کے لیے رنویر سنگھ کے ساتھ دوبارہ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس فلم کے اسکرپٹ پر کام اس سال کے آخر میں شروع ہونے کی توقع ہے۔