Inquilab Logo

عاشقی۔۳ کا حصہ بن کرخوشی ہو گی : آدتیہ رائے کپور

Updated: March 04, 2020, 10:29 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’عاشقی۔۳‘ کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔ آدتیہ رائے کپور نے موہت سوری کے ’عاشقی۔۲‘ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملنگ‘ میں کام کیا ہے۔

 آدتیہ رائے کپور ۔ تصویر : آئی این این
آدتیہ رائے کپور ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’عاشقی۔۳‘ کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔ آدتیہ رائے کپور نے موہت سوری کے ’عاشقی۔۲‘ اور حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ملنگ‘ میں کام کیا ہے۔ موہت سوری ’عاشقی۔۳‘ بنانے جا رہے ہیں۔ ’عاشقی۔۲‘ میں آدتیہ کو کاسٹ کرنے کے تعلق سے سوال پر موہت نے آدتیہ کو موزوں ترین انتخاب بتایا تھا۔ ’ملنگ‘ کی تشہیر کے دوران سوری نے کہا تھا کہ ’’میں کبھی بھی اداکار کو کمرشیل صلاحیت دیکھ کر کاسٹ نہیں کرتا۔ جب تک وہ رول میں فٹ نہیں بیٹھتا تب تک میں اسے اپنی فلم میں نہیں لیتا۔ میں نے ’عاشقی۔۲‘ کیلئے آدتیہ کو کاسٹ کیا تھا۔ اس سے پہلے اس نے فلموں میں معاون کردار ادا کئے تھے لیکن کبھی لیڈ رول میں نظر نہیں آئے تھے۔ میں آدتیہ سے جب ملا تو مجھے وہ ’عاشقی۔۲‘ کیلئے انتہائی موزوں لگے۔‘‘
 آدتیہ سے جب ’عاشقی۔۳‘ کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے کہا تھا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔ ان سے جب پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ’عاشقی۔۳‘ کا حصہ بننا چاہیں گے تو انہوں نے کہا تھا کہ انہیں ’عاشقی۔۳‘ کا حصہ بن کر خوشی ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK