ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں ڈجیٹل قرض کا مارکیٹ۲۰۳۰ء تک۵۱۵؍بلین ڈالرس کے اعداد و شمار تک پہنچ جائے گا۔
EPAPER
Updated: July 03, 2025, 11:30 AM IST | Agency | New Delhi
ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں ڈجیٹل قرض کا مارکیٹ۲۰۳۰ء تک۵۱۵؍بلین ڈالرس کے اعداد و شمار تک پہنچ جائے گا۔
ہر شعبہ تیزی سے ڈجیٹلائز ہو رہا ہے۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کو مستقبل سمجھا جا رہا ہے۔ ہوم لون سیکٹر بھی اس سے اچھوتا نہیں ہے۔ ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہوم لون کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس شعبے میں ڈجیٹلائزیشن اور اے آئی کا استعمال کس طرح بڑھ رہا ہے۔ ہوم لون لینے والے صارفین کو اس سے کیا فائدہ ہوگا ۔
آنے والے وقت میں ہوم لون مکمل طور پر ڈجیٹل، ریئل ٹائم اور پرسنلائز ہو جائے گا۔ ایک اندازے کے مطابق ہندوستان میں ڈجیٹل قرض کا مارکیٹ۲۰۳۰ء تک۵۱۵؍بلین ڈالرس کے اعداد و شمار تک پہنچ جائے گا۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہوم لون لینا بھی ٹیکسی کی بکنگ کی طرح آسان ہو جائے گا۔ کاغذی کارروائی کی ضرورت نہیں، برانچ میں جانے کی کوئی پریشانی نہیں۔ قرض پر فوری کارروائی کی جائے گی، ریئل ٹائم میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ صارفین کو پورے عمل کے دوران ایک آسان اور شفاف تجربہ ملے گا۔
کچھ عرصہ پہلے تک تمام کام نان آے آئی ٹیکنالوجی سے ہوتے تھے اس لیے ہر چیز پر نظر رکھنا تقریباً ناممکن تھا۔ لیکن اب اے آئی کا کردار بڑھ گیا ہے۔ آنے والے وقت میں اے آئی قرض کو آسان اور ذاتی بنائے گا۔ اس سے قرض کے پورے عمل میں مشکلات دور ہو جائیں گی۔ اب اے آئی کو بنیادی ہوم لون میں بھی لا رہے ہیں۔ یہ انڈسٹری کا پہلااے آئی پلیٹ فارم ہے جو گھر خریدنے کے پورے سفر کو جنریٹیو اے آئی کے ذریعے بہت آسان بنا سکتا ہے۔ یہ۳۰؍ سے زیادہ ہندوستانی زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے۔