Inquilab Logo

آدتیہ رائے کپور کی گمراہ ۷؍ اپریل کو ریلیز ہوگی

Updated: February 02, 2023, 10:55 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کی فلم گمراہ۷؍ اپریل ۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔

Gumara will feature Aditya Roy Kapur and Murnal Thakur
گمراہ میں آدتیہ رائے کپور اور مرنال ٹھاکرکی جوڑی نظر آئے گی

بالی ووڈ اداکار آدتیہ رائے کپور کی فلم گمراہ۷؍ اپریل ۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔ گمراہ میں آدتیہ رائے کپور اور مرنال ٹھاکر کی جوڑی نظر آئے گی۔ یہ ایک کرائم تھرلر فلم ہے جس میں آدتیہ رائے کپور ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ آدتیہ رائے کپور نے کچھ عرصہ قبل اس فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھاکہ ، `میں ایسی دلچسپ کہانی کا حصہ بننے کے لئے  متاثر اور پرجوش ہوں۔ ایک اداکار ہونے کے ناطے، ڈبل رول ادا کرنا دگنی خوشی کے ساتھ ساتھ چیلنج بھی ہے اور میں یقینی طور پر اس کے لیے تیار ہوں! میں اس ایکسائٹنگ تھرلر کو جلد ہی پردے پر لانے کے لئے بھوشن جی، مراد بھائی اور وردھن کے ساتھ کولائبریٹ کرنے کے لیے پرجوش ہوں۔بتایا جا رہا ہے کہ گمراہ تمل فلم تھڈم کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں ارون وجے اور ودیا پردیپ مرکزی کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم گمراہ کو بھوشن کمار کی ٹی سیریز اور مراد کیدانی کی سنے ون نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم گمراہ۷؍ اپریل کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK