Inquilab Logo Happiest Places to Work

سلمان خان اورنین تارا کی ’’مونسٹر‘‘ میں سیما بسواس اور رونت رائے بھی شامل

Updated: August 31, 2026, 9:08 PM IST | Mumbai

سلمان خان اور نین تارا کی آنے والی ایکشن فلم ’’مونسٹر‘‘کی کاسٹ مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ معروف اداکار رونت رائے اور سیما بسواس نے فلم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری وامشی پیڈیپلی کررہے ہیں۔

Seema And Ronit.Photo:INN
رونت اورسیما۔ تصویر:آئی این این

سلمان خان اور نین تارا کی آنے والی ایکشن فلم ’’مونسٹر‘‘کی کاسٹ مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ معروف اداکار  رونت رائے  اور سیما بسواس  نے فلم میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری  وامشی پیڈیپلی  کررہے ہیں اور اس کی شوٹنگ اس وقت ممبئی میں جاری ہے۔ تازہ رپورٹس کے مطابق فلم کو  عید ۲۰۲۷ء کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا منصوبہ برقرار ہے۔  
 اطلاعات  کے مطابق دونوں اداکار فلم میں  اہم اور دلچسپ کردار  ادا کریں گے۔ رونت رائے کا کردار مثبت اور بڑے پیمانے پر پیش کیا جانے والا کردار ہوگا، جس کی کہانی میں خاصی اہمیت بتائی جارہی ہے  تاہم، فلم کے میکرز نے  سیما بسواس کے کردار کو فی الحال راز میں رکھا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ان کے کردار سے متعلق کہانی میں کچھ اہم سرپرائزز ہیں، اسی لیے تفصیلات ظاہر نہیں کی جارہی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:میدویدف کی یو ایس اوپن میں شاندار واپسی

فلم ’’مونسٹر‘‘ میں سلمان خان کو ایک  بالکل مختلف ایکشن اوتار  میں پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ فلم کو بڑے پیمانے پر بنایا جارہا ہے اور ایکشن سیکوئنسز کو اس انداز میں ڈیزائن کیا جارہا ہے کہ سلمان خان کو پہلے سے مختلف انداز میں دکھایا جاسکے۔ ذرائع کے مطابق سلمان فلم کی موجودہ شکل سے خوش ہیں اور پروجیکٹ کو لے کر پرجوش ہیں۔ نین تارا بھی فلم میں اہم اور ایکشن سے بھرپور کردار میں نظر آئیں گی۔ سلمان خان اور نین تا کی یہ جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئے گی، جس کی وجہ سے فلم کو لے کر شائقین میں خاصی دلچسپی ہے۔ رونت رائے اور سیما بسواس کی شمولیت کے بعد فلم کی کاسٹ میں سلمان خان اور نین تارا  کے علاوہ  اروند سوامی، جیکی شروف، ابھیمنیو سنگھ اور راہل دیو  جیسے اداکار بھی شامل ہیں۔ اس طرح ’’مونسٹر‘‘ ایک بڑے اسٹار کاسٹ والے ایکشن انٹرٹینر کے طور پر تیار ہورہی ہے۔  فلم کی موجودہ شوٹنگ  ممبئی  میں جاری ہے اور پروڈکشن شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اکتوبر میں ایک مختصر  اوورسیز شوٹنگ شیڈول  بھی رکھا گیا ہے۔ میکرز کا کہنا ہے کہ فلم کی تیاری مقررہ منصوبے کے مطابق جاری ہے اور عید ۲۰۲۷ء کی ریلیز میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:پروفیشنل سروسیز میں ہر۱۰؍ میں سے ۸؍ جین زی ملازمین ملازمت چھوڑنے کے خواہش مند

 عید کا موقع سلمان خان کی فلموں کے لیے طویل عرصے سے اہم رہا ہے۔ ’’مونسٹر‘‘ کو بھی اسی تہوار کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے فلم کو ایک بڑے اوپننگ ویک اینڈ کا فائدہ ملنے کی امید ہے۔ فلم کو ہندی کے ساتھ ساتھ  پین انڈیا ایکشن اسپیکٹیکل کے طور پر پیش کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK