• Sun, 06 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

رائل چیلنجرز بنگلورو کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، برلا کی تصدیق

Updated: September 06, 2026, 6:02 PM IST | Bengaluru

رائل چیلنجرز بنگلورو(آر سی بی)کے نئے چیئرمین آریہ من برلا نے ٹیم کے شائقین کو بڑی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فرنچائز کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ نئی ملکیت کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی تھیں کہ ٹیم کا نام یا برانڈ شناخت تبدیل کی جا سکتی ہے۔

RCB Players.Photo;X
آر سی بی ٹیم۔ تصویر:ایکس

رائل چیلنجرز بنگلورو(آر سی بی)کے نئے چیئرمین  آریہ من برلا  نے ٹیم کے شائقین کو بڑی یقین دہانی کراتے ہوئے واضح کیا ہے کہ فرنچائز کے نام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ نئی ملکیت کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی تھیں کہ ٹیم کا نام یا برانڈ شناخت تبدیل کی جا سکتی ہے، تاہم برلا نے ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔ 
آر یہ من  برلا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ  میں ٹیم کا تبدیل نہیں کیا جائے گا۔ یہ بہت بڑا برانڈ ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔   انہوں نے کہا کہ آر سی بی نے گزشتہ برسوں میں ایک مضبوط برانڈ بنایا ہے اور اس نام کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے، اس لیے اسے تبدیل کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔  یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب آدتیہ برلا گروپ   کی قیادت میں ایک کنسورشیم نے رائل چیلنجرز بنگلورو میں  ۱۰۰؍ فیصد حصص حاصل کیے۔ اس کنسورشیم میںآدتیہ برلا گروپ، ٹائمز آف انڈیا گروپ، بولٹ وینچرز اور بلیک اسٹون  شامل ہیں۔ یہ معاہدہ تقریباً  ۷۸ء۱؍ارب امریکی ڈالر، یعنی تقریباً۱۶۶۰۰؍ کروڑ روپے  کی مالیت کا تھا، جس نے آر سی بی کو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے مہنگی فرنچائز ڈیلز میں شامل کردیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:اے کے ہنگل فلموں کے سدا بہار ’انکل‘ تھے

نئی ملکیت سامنے آنے کے بعد شائقین میں یہ سوال پیدا ہوا تھا کہ کیا نئے مالکان ٹیم کے نام، لوگو یا برانڈ شناخت میں تبدیلی کریں گے۔ تاہم آریہ من  برلا کے تازہ بیان کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ ٹیم کا   موجودہ نام برقرار رہے گا۔ 
 برلا نےآر سی بی  کو ایک ایسا برانڈ قرار دیا جس کی مداحوں اور صارفین میں مضبوط مقبولیت ہے۔ ان کے مطابق ٹیم نے نہ صرف بھارت بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی شناخت قائم کی ہے اور نئی انتظامیہ اس وراثت کو آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ آر سی بی  نے ۲۰۲۵ء میں اپنی  پہلی  آئی پی ایل ٹرافی  جیتی تھی جبکہ ۲۰۲۶ء میں ٹیم نے مسلسل دوسری مرتبہ آئی پی ایل  ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اسی وجہ سے نئی ملکیت کے دور میں بھی ٹیم کی موجودہ شناخت اور کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:غزہ کی زمین اصل وارثین کے حوالے کی جائے: آسٹریائی نوبیل انعام یافتہ ادیبہ

 آر سی بی کا نام پہلے رائل چیلنجرز بنگلور   تھا، لیکن شہر کا سرکاری نام بنگلور سے بنگلورو ہونے کے بعد فرنچائز نے بھی اپنی شناخت تبدیل کرکے  رائل چیلنجرز بنگلورو کرلی تھی۔ اب نئی ملکیت کے باوجود اسی موجودہ نام کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس طرح  آر سی بی مداحوں  کے لیے یہ ایک اہم خبر ہے کہ ملکیت میں بڑی تبدیلی کے باوجود ٹیم کی بنیادی شناخت تبدیل نہیں ہوگی۔ آریہ من برلا کے بیان سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ نئی انتظامیہ آر سی بی  کے موجودہ برانڈ، مداحوں اور ٹیم کی تاریخی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچائز کو مزید عالمی سطح پر مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK