کترینہ کے مطابق ایسی مزید فلمیں بننی چاہئیں جہاں خواتین کو احترام کے ساتھ مضبوط انداز میں پیش کیا جائے
EPAPER
Updated: November 23, 2023, 10:04 AM IST | Mumbai
کترینہ کے مطابق ایسی مزید فلمیں بننی چاہئیں جہاں خواتین کو احترام کے ساتھ مضبوط انداز میں پیش کیا جائے
بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے مزید فلموں میں خاتون کو مضبو ط کردار میں پیش کرنے کی وکالت کی۔ انہوں نے کترینہ کیف نے کہا کہ ٹائیگر فرنچائز کی فلمیں میرے دل کے قریب ہیں اور اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ اب اداکاراؤں کیلئے اپنے آپ کو طاقتور انداز میں پیش کرنے کے مواقع موجود ہیں۔ میں یہاں صرف عمل کی بات نہیں کر رہی ہوں۔ میں نے ٹائیگر فرنچائز کی پچھلی دو فلموں میں ایکشن بھی کیا تھا لیکن اس بار میرے کردار میں گہرائی ہے، ذہانت ہے، وہ کہانی کو آگے لے جا رہی ہے۔ فلم کی ٹیم نے اتنے بڑے بجٹ کی فلم میں خاتون کردار کو پیش کرکے ان میں اعتماد پیدا کیا ہے۔ اس طرح کے مزید فلمیں بننے چاہئیں جہاں خواتین کو پوری عزت کے ساتھ مضبوط انداز میں پیش کیا جائے۔ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر۳، ۱۲؍ نومبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ ٹائیگر-۳؍ نے باکس آفس پر۲؍سو کروڑ روپے سےزائد کمائے ہیں۔ٹائیگر-۳ سے پہلے اس فرنچائزی کے دو حصے ایک تھا ٹائیگر (۲۰۱۲ء) اور ٹائیگر زندہ ہے (۲۰۱۷ء) کو ریلیز ہو چکی ہیں۔