Inquilab Logo

ایشوریہ رائے نے دعاؤں کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

Updated: August 01, 2020, 3:04 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے دعاؤں کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی ۱۲؍ جولائی کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں گھر میں ہی آئسولیشن میں تھیں۔

Aishwarya Rai Bachchan Photo: INN
ایشوریہ رائے بچن۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے دعاؤں کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کی ۱۲؍ جولائی کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں گھر میں ہی آئسولیشن میں تھیں ۔ ماں بیٹی کو بخار اور گلے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد۱۷؍ جولائی کو ایشوریہ اور ان کی بیٹی کو ناناوتی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔ کورونا کو شکست دینے کے بعد ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی آرادھیا کو اسپتال سے ڈسچارج ملا۔
  ایشوریہ رائے نے اسپتال سے چھٹی ملتے ہی اپنے مداحوں کے لئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے بیٹی ارادھیا کے ساتھ مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایشوریہ رائے نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر دل بناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔
 انہوں نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا آپ سب کی دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ۔ مجھے، اینجل ارادھیا ، اے بی یعنی ابھیشیک اور پا یعنی امیتابھ کے لئے آپ سبھی نے جو بھی خدشات ظاہر کئے ،ہمارے لئے دعائیں کیں ، ان سبھی کا دلی شکریہ۔ بھگوان آپ لوگوں پر بھی اپنی رحمت عطا فرمائے۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ سے میرا پیار۔ سلامت رہیں ، آپ سبھی کو پیار۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK