Inquilab Logo

ایشوریہ شرما’خطروں کے کھلاڑی ‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئیں

Updated: May 22, 2023, 1:58 PM IST | New Delhi

ہدایت کار روہت شیٹی کے اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو’ `خطروں کے کھلاڑی‘ کے ۱۳؍ویں سیزن کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں ہو رہی ہے۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

ہدایت کار روہت شیٹی کے اسٹنٹ پر مبنی ریالٹی شو’ `خطروں کے کھلاڑی‘ کے ۱۳؍ویں سیزن کی شوٹنگ جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں ہو رہی ہے۔ ٹی وی سیریل `’گم ہے کسی کے پیار میں‘میں پترلیکھا کا کردار ادا کرکے راتوں رات مشہور ہونے والی اداکارہ ایشوریہ شرما بھی اس بار شو میں حصہ لے رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ خطرات سے بھرےایک مشکل کام کو انجام دیتے ہوئے ایشوریہ شرما بری طرح زخمی ہو گئی ہیں۔
  ایشوریہ شرما نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس میں اداکارہ اپنے ہاتھ پر لگی چوٹ مداحوں کو دکھاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ تصویر میں ایشوریا عکس سے سیلفی لیتے ہوئے مداحوں کو اپنے بازو کی تصویر دکھا رہی ہیں۔تصویر دیکھنے کے بعد مداحوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔  واضح رہے کہ روہت شیٹی کا مشہور ریالٹی شو جلد ہی ٹی وی پر نشر ہونے والا ہے۔ اگر میڈیا رپورٹس پر یقین کیا جائے تو بنانے والے اس ٹی وی شو کو جولائی کے وسط میں ٹیلی کاسٹ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔’ خطروں کے کھلاڑی ۔۱۳‘کی شوٹنگ ان دنوں جنوبی افریقہ میں جاری ہے جہاں تقریباً ۱۴؍ستارے اس شو کے مدمقابل بن چکے ہیں۔ ان میں بگ باس ۔۱۶؍ کے فرسٹ رنر اپ شیو ٹھاکرے کا نام بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ شو میں ارچنا گوتم، انجم فقیہ اور روہی چترویدی جیسے ستارے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK