Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج ہندوستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے درمیان خطابی مقابلہ

Updated: May 11, 2025, 12:35 PM IST | New Delhi

سہ رخی سیریز کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم میزبان ٹیم کو شکست دے کر خطاب جیتنے کے ارادے سے کھیلے گی۔

Indian women`s team players practice before the final. Photo: INN.
ہندوستانی ٹیم کی خواتین کھلاڑی فائنل سے قبل پریکٹس کررہی ہیں ۔ تصویر: آئی این این۔

خواتین کی سہ رخی سیریز ۲۰۲۵ء میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اب تک کھیلے گئے۴؍ میچوں میں سے ۳؍ میں کامیابی حاصل کر کے فائنل کا ٹکٹ بک کر لیا تھا۔ فائنل میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ سری لنکا کی خواتین ٹیم سے ہوگا۔ 
ہرمن پریت کور کی قیادت والی ٹیم جو اب تک زبردست فارم میں ہے، فیصلہ کن میچ جیتنا چاہے گی۔ دوسری جانب سری لنکا نے۴؍ میں سے۲؍ میچ جیتے ہیں۔ 
خیال رہے کہ سری لنکا خواتین اور ہندوستانی خواتین کے درمیان سہ فریقی سیریز کا فائنل ہندوستان میں فین کوڈ ایپ پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 
سری لنکا ویمنز اور ہندوستان ویمنز ٹیم کے درمیان ہونے والے مقابلے میں ہندوستانی خواتین کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک۳۴؍ میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے۳۰؍ میچ جیتے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم صرف۳؍ میچ جیت سکی ہے۔ ایک میچ بے نتیجہ بھی رہا ہے۔ موجودہ سہ فریقی سیریز میں دونوں ٹیمیں دو بار ٹکرائیں۔ اس وقفے کے دوران ہندوستان نے ایک بار اور سری لنکا نے ایک بار کامیابی حاصل کی۔ 
ہندوستانی ٹیم نے اس سیریز میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ اس نے سہ رخی سیریز کی تیسری ٹیم جنوبی افریقہ کو زبردست ٹکر دیتے ہوئے اسے دو بار شکست دی تھی۔ اس لئے اس میچ میں اس کے حوصلے بلند ہوں گے۔ اس کی سبھی کھلاڑیوں نے زبردست مظاہرہ کیا ہے اور وہ فائنل میں بھی اچھا کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ 
سری لنکا کی خواتین ٹیم: ہسینی پریرا، ویشامی گونارتنے، ہرشیتا سماراویکرما، چماری اٹاپٹو (کپتان)، نیلاکشی ڈی سلوا، مانودی نانایاکارا، انوشکا سنجیوانی (وکٹ کیپر)، دیومی وہنگا، سوگندیکا کماری، مالکی مدارا، انوشی پریہ درشنی، انوکا رناویرا کرونا، کاؤیرا۔ 
ہندوستانی خواتین کی ٹیم:پرتیکا راول، اسمرتی مندھانا، ہرلین دیول، ہرمن پریت کور (کپتان)، جمائمہ راڈریگیز، دپتی شرما، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، امن جوت کور، سری چرنی، اسنیہ رانا، شوچی اپادھیائے، کاشوی گوتم اور دیگر۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK