ابھرتے ہوئے اداکار ایشوری ٹھاکرے کو یش راج فلمز اور علی عباس ظفر کی نئی بڑی ایکشن رومانٹک فلم میں منفی کردار کیلئے سائن کر لیا گیا ہے۔ اس فلم میں وہ ’’سیارہ‘‘ سے شہرت پانے والے اہان پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے۔
EPAPER
Updated: November 20, 2025, 6:02 PM IST | Mumbai
ابھرتے ہوئے اداکار ایشوری ٹھاکرے کو یش راج فلمز اور علی عباس ظفر کی نئی بڑی ایکشن رومانٹک فلم میں منفی کردار کیلئے سائن کر لیا گیا ہے۔ اس فلم میں وہ ’’سیارہ‘‘ سے شہرت پانے والے اہان پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گے۔
ایشوری ٹھاکرے کے کریئر نے ایک اور بڑی جست لگائی ہے، کیونکہ انہیں یش راج فلمز کی آنے والی ایکشن رومانٹک فلم میں اہم منفی کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا ہے۔ فلم کی ہدایتکاری مشہور فلمساز علی عباس ظفر کر رہے ہیں جو ’’سلطان‘‘ اور ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ جیسے بلاک بسٹر پروجیکٹس کیلئے جانے جاتے ہیں۔ اس فلم میں ایشوری، نوجوان اسٹار اہان پانڈے کے مقابل نظر آئیں گے جنہوں نے اپنی پہلی فلم ’’سیارہ‘‘ سے شاندار مقبولیت حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ ایشوری کافی عرصے سے فلمی دنیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔ انوراگ کشیپ کی ’’نشانچی‘‘ میں ان کی عمدہ اداکاری نے ان کی صلاحیت کو مزید ثابت کیا، جبکہ اس نئی فلم میں ان کی کاسٹنگ ان کے بڑھتے ہوئے قد کا اشارہ ہے۔ ان کی اسکرین پر مضبوط موجودگی، فطری اداکاری اور باریک بینی نے پہلے ہی ناقدین کو متاثر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: فلم ’’دے دے پیار دے۲‘‘ باکس آفس پر ناکام، چھٹے دن کلیکشن پھر گرا
ذرائع کے مطابق، علی عباس ظفر اہان پانڈے اور ایشوری ٹھاکرے کے درمیان ایک ’’ڈرامائی، سنسنی خیز اور ہائی وولٹیج شو ڈاؤن‘‘ تخلیق کرنے جا رہے ہیں۔ فلم ایک جذباتی محبت کی کہانی کے پس منظر میں ترتیب دی گئی ہے، جہاں ایکشن سیکوینس کو بڑے پردے کے تماشے کو بڑھانے کیلئے خاص طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ایک تجارتی ذریعے نے بتایا کہ ’’علی عباس ظفر میگا انٹرٹینرز بنانے کیلئے مشہور ہیں۔ آہان اور ایشوری کا ٹکراؤ بڑے پردے پر ایک زبردست منظر بن سکتا ہے۔ یہ فلم رومانوی جذبات، شدید ایکشن اور مکمل تفریح کا امتزاج ہو گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ۲۰؍ ہزار کال اور ۱۱؍ ہزار میسج آئے: فون نمبر لیک ہونے کے بعد منور فاروقی کا ردعمل
فلم کی کاسٹ میں شروری کی شمولیت اسے نوجوان اداکاروں پر مشتمل ایک طاقت ور اور فریش پروجیکٹ بناتی ہے۔ ’’سیارہ‘‘ کی کامیابی نے واضح کر دیا کہ اگر کہانی مضبوط ہو تو ناظرین نئے چہروں کو خوشی سے قبول کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ’’علی عباس نے اس فلم کیلئے بہترین نوجوان ٹیلنٹ جمع کیا ہے۔ ان کی کہانی سنانے کی مہارت اور بڑے اسکیل کی فلمیں بنانے کا تجربہ اس پروجیکٹ کو ایک منفرد تماشا بنا دے گا۔ یہ تینوں اداکار اسکرین پر اپنی پوری توانائی کے ساتھ نظر آئیں گے۔ یہ انڈسٹری اور ان نوجوان اسٹارز کیلئے ایک بڑا موقع ہے۔‘‘