رتیش دیشمکھ کی اگلی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ میں ودیا بالن ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری رتیش دیشمکھ انجام دیں گے جو اس میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا کردار بھی نبھائیں گے۔
EPAPER
Updated: June 26, 2025, 4:05 PM IST | Mumbai
رتیش دیشمکھ کی اگلی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ میں ودیا بالن ہیروئن کا کردار نبھائیں گی۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری رتیش دیشمکھ انجام دیں گے جو اس میں چھترپتی شیواجی مہاراج کا کردار بھی نبھائیں گے۔
رتیش دیشمکھ کی اگلی فلم ’’راجا شیواجی‘‘ ان کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوسکتی ہے۔ سنجے دت،ابھیشیک بچن، مہیش مانجریکر، سچن کھیڈکر، بھاگیہ شری، فردین خان، جتیندر جوشی، امول گپتے اور جینیلیا دیشمکھ کے ساتھ کام کرنے کے بعد رتیش دیشمکھ نے ’’راجا شیواجی‘‘ میں ہیروئن کے کردار کیلئے ودیا بالن کا انتخاب کیا ہے۔ پنک ویلا سے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’’ودیا ایسی فلم کا حصہ بننے پر خوش ہیں جس میں ہماری تاریخ کے بہادر ابواب میں سے ایک ہے۔ ودیا بالن فلم کا حصہ بننے پرراضی ہوگئی ہیں اور رتیش دیشمکھ بھی ودیا بالن جیسی باصلاحیت ادکارہ کے ساتھ اپنی فلم کی ہدایتکاری کرنے پر پرجوش ہیں۔‘‘
ذرائع کے مطابق ’’ودیا بالن نے حال ہی میں فلم کیلئے اپنا لک ٹیسٹ مکمل کیا ہے اور وہ اگلے چند ہفتوں میں شوٹنگ کیلئے تیار ہے۔ یہ ایک کلیدی کردار ہے جس کیلئے ایک مضبوط اداکار کی ضرورت ہے۔ ’’راجا شیواجی‘‘ کی شوٹنگ جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے اور فلمسازاس فلم کو یکم مئی ۲۰۲۶ء کو ریلیز کرنے پر غور کر رہے ہیں۔‘‘ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’چھترپتی شیواجی مہاراج کی کہانی مہاراشٹر کی ہے۔ یہ صرف ایک فلم نہیں ہے بلکہ پوری ٹیم کیلئے ایک احساس ہے اور وہ ایمانداری اور سنجیدگی کے ساتھ راجا شیواجی کی زندگی پر فلم بنانے کیلئے تیار ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: خوفزدہ ہوں کہ ہم اپنے بچوں کیلئے کیسی دنیا چھوڑ کر جارہے ہیں: علی فضل
قبل ازیں رتیش دیشمکھ اپنے ڈریم پروجیکٹ ’’ راجا شیواجی‘‘کو یقینی بنانے کیلئے جیو اسٹوڈیو کے ساتھ کام کر رہے تھے۔ رتیش دیشمکھ اپنے فلمی کریئر کی سب سے بڑی فلم میں مراٹھا کے بہادر راجا شیواجی کا کردار نبھائیں گے اور وہ اس تاریخی فلم کی ہدایتکاری کا فریضہ بھی انجام دیں گے۔ ’’راجا شیواجی‘‘کے ذریعے ہندوستان کے عظیم لیڈران اور ان کے مقصد کو خراج پیش کیا جائے گا۔‘‘