Inquilab Logo

اجے دیوگن در یشیم کے ہیرو طرح نڈرنہیں، لفٹ سے ڈرتے ہیں

Updated: November 29, 2022, 12:43 PM IST | Agency | Mumbai

کپل شرما شو میں خود اداکار نے انکشاف کیا، کہا:ایک مرتبہ لفٹ میں پھنس گئے تھے تب سے اس میں گھٹن ہونے لگی

Ajay Devgn and Tabu with Kapil Sharma.Picture:INN
کپل شرما کے ساتھ اجے دیوگن اور تبو۔ تصویر :آئی این این

جے دیوگن کا شمار بالی ووڈ کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے، ان کی حالیہ ریلیز فلم ’دریشیم ۲‘  مداحوں میں دھوم مچا رہی ہے۔ فلم میں اجےدیوگن کا بےخوف انداز ناظرین کو بے حد پسند آرہاہے۔ لیکن حقیقت میں وہ اتنے نڈر اور بے خوف نہیں ہیں۔ ’دی کپل شرما شو‘میںاجے نے خود انکشاف کیاکہ وہ لفٹ میں جانے سےبہت ڈرتےہیں۔ جس کے بعد یہ بات مداحوں میں موضوع بحث بن گئی ہے۔حال ہی میں’دی کپل شرما شو‘میں اجےنےگفتگوکے دوران انکشاف کیا کہ وہ لفٹ میں جانے سےڈرتےہیں، جس کی وجہ سے وہ اکثر سیڑھیوں کا استعمال کرتےہیں۔اداکار نے بتایا کہ وہ کلاسٹروفوبک ہیں اورلفٹ میں گھٹن محسوس کرتے ہیں۔ اس لیے وہ لفٹ میں جانے سے گریز کرتے ہیں۔ کپل نے ان سےپوچھا، آپ کےبارے میں سنا ہے کہ آپ باتھ روم میں بند ہونے سے ڈرتے ہیں۔ اجے نے اس سے اتفاق کیا اور اپنا خوف ظاہر کیا۔ایک قصہ بیان کرتے ہوئے، اجے نے حاضرین کو بتایا کہ ایک بار وہ لفٹ میں تھے اور لفٹ تیسری یا چوتھی منزل سےسیدھی تہہ خانےمیں چلی گئی۔وہ ڈیڑھ گھنٹے سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے۔ تب سے وہ کلاسٹروفوبک ہو گئے ہیں۔اجے دیوگن نےبتایاکہ اس واقعے کے بعد انہوں نےلفٹ میں جاناچھوڑ دیااور زیادہ سے زیادہ سیڑھیوں کا استعمال شروع کر دیا۔اب بھی وہ ایسا ہی کرتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہو لفٹ میں جانےسےبچتےہیں۔واضح رہے کہ اجے دیوگن کی’دریشیم۲‘ نےتھیٹرمیں ناظرین کےدرمیان دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم نے۱۰۰؍کروڑ کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ فلم میں تبو، شریا سرن، اکشے کھنہ اور ایشیتا دتہ نےمرکزی کردار ادا کیے ہیں۔یہ فلم ملیالم فلم ’دریشیم۲‘کا آفیشل ریمیک ہے۔ فلم باکس آفس پر جھنڈےگاڑنے کے ساتھ ساتھ شائقین کی داد بھی لوٹ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK