’’سن آف سردار‘‘ باکس آفس پر ناکام ہونے والی اجے دیوگن کی پہلی فرنچائز بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ ’’سن آف سردار ۲‘‘ نے باکس آفس پر صرف ۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: August 08, 2025, 9:56 PM IST | Mumbai
’’سن آف سردار‘‘ باکس آفس پر ناکام ہونے والی اجے دیوگن کی پہلی فرنچائز بن گئی ہے۔ یاد رہے کہ ’’سن آف سردار ۲‘‘ نے باکس آفس پر صرف ۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
۲۰۰۸ء کی فلم ’’گول مال رٹنز‘‘ اجے دیوگن کا پہلا کامیاب سیکوئل تھا جو باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوا تھا۔اتنے برسوں میں اجے دیوگن نے کئی فلمیں کیں جن میں سنگھم فرنچائز ، درشیم فرنچائز اور دیگر فلمیں قابل ذکر ہیں جنہوںنے باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا تھا۔ اس کے کچھ ماہ بعد اجے دیوگن کی فلم ’’ریڈ ۲‘‘ ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر ان کیلئے بڑی کامیابی ثابت ہوئی تھی۔ تاہم، ’’ریڈ ۲‘‘ کے بعد اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘ باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی۔ ’’سن آف سردار ۲‘‘باکس آفس پر ناکام ہونے والا اجے دیوگن کا پہلا سیکوئل بن گیا ہے
اجے دیوگن کاکامیڈی سیکوئل ’’سن آف سردار ۲‘‘ یکم اگست ۲۰۲۵ء کو باکس آفس پر ریلیز ہوا تھا جسے مداحوں اور فلم ناقدین کی جانب سے خراب ردعمل موصول ہوا تھا۔ ’’سن آف سردار‘‘ کی پہلی فلم نے باکس آفس پر ۱۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا لیکن دوسری فلم نے صرف ۷؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ یہ فلم وی کینڈ پر بھی اچھا کاروبار کرنے میں ناکام ثابت ہوئی تھی۔ اپنی ریلیز کے چھ دنوں میں اجے دیوگن کی فلم ’’سن آف سردار ۲‘‘نے باکس آفس پر تقریباً ۳۰؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے اور اپنے رن ٹائم کے آخری مرحلے میں ہے۔ یہ فلم باکس آفس پر ۵۰؍ کروڑروپے سے بھی کم کا مجموعی کاروبار کر سکتی ہےجو ’’سن آف سردار‘‘کے حتمی کلیکشن کے نصف کاروبار سے بھی کم ہے جس نے باکس آفس پر ۱۰۵؍ کروڑروپے کمائے تھے۔ یہ باکس آفس پر ناکام ہونے والا اجے دیوگن کا پہلا سیکوئل بن گیا ہے۔ ’’سن آف سردار ۲‘‘ سے پہلے اجے دیوگن کی فلموں کے تمام سیکوئلز نے باکس آفس پر بہترین کاروبار کیاتھا۔
اجے دیوگن کی فرنچائز کی فہرست
اجے دیوگن نے اب تک بالی ووڈ کو پانچ فرنچائز دی ہیںجن میں ’’سن آف سردار‘‘ بھی شامل ہے۔ اجے دیوگن کی پانچوں فرنچائز کے نام قابل ذکر ہیں۔
۱) گول مال فرنچائز: ’’گول مال فن ان لمٹیڈ‘‘، ’’گول مال رٹنز‘‘، ’’گول مال اگین‘‘(اجے دیوگن کی یہ تینوں فلمیں باکس آفس پر بلاک بسٹرثابت ہوئی تھیں)
۲) سنگھم فرنچائز: سنگھم فرنچائز میں ’’سنگھم‘‘، ’’سنگھم رٹنز‘‘،’’سنگھم اگین‘‘، اور ’’سمبا‘‘ اور ’’سوریہ ونشی‘‘ جیسی فلمیں شامل ہیں(یہ تمام فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھیں)
۳)درشیم فرنچائز: درشیم فرنچائز میں ’’درشیم‘‘ اور ’’درشیم ۲‘‘ شامل ہیں (یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں)
۴) ریڈ فرنچائز : ریڈفرنچائز میں ’’ریڈ‘‘ اور ’’ریڈ ۲‘‘ شامل ہیں(یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں)
۵) سن آف سردار فرنچائز:’’سن آف سردار‘‘ فرنچائز میں ’’سن آف سردار‘‘ اور ’’سن آف سردار ۲‘‘ شامل ہیں (یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر ہٹ ثابت ہوئی تھیں)
علاوہ ازیںاجے دیوگن کی فلمیں جیسے ’’دے دے پیار دے ۲‘‘، ’’شیطان ۲‘‘اور ’’دھمال ۴‘‘ ریلیز ہونے والی ہیں۔
اجے دیوگن کے اگلے سیکوئل
اجے دیوگن کی تقریباً پانچ فلموں کے سیکوئل پروڈکشن کے مرحلے میں ہیں۔
۱) دے دے پیار دے ۲: ’’دے دے پیار دے‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے جسے ۱۴؍ نومبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا۔
۲) ’’دھمال ۴‘‘: ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ تقریباً مکمل کی جاچکی ہے اور اسے ۲۰۲۶ء کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا۔
۳) ’’درشیم ۳‘‘: ’’درشیم۲‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ کی شروعات اکتوبر ۲۰۲۵ء میں ہوگی جبکہ یہ فلم ۲؍ اکتوبر ۲۰۲۶ء میں سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
۴) گول مال ۵: راکیش ماریا کی بایوپک کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد روہت شیٹی ’’گول مال ۵‘‘ کی شوٹنگ کی شروعات کریں گے۔ حال ہی میں انہوں نے ’’سن آف سردار۲‘‘ کے کیمیو کا اشارہ بھی دیا تھا۔
۵) ’’شیطان ۲‘‘: ہارر تھریلر فلم ’’شیطان ‘‘ (۲۰۲۴ء)کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن کی فلم ’’شیطان ۲‘‘ اسکرپٹنگ کے مرحلے میں ہے۔